قارئین کےتاثرات

”مصباح “میری نظرمیں

ماہنامہ ”مصباح“کویت میں مقیم اردو دوست طبقے کے لیے رشدوہدایت کا سا فریضہ سرانجام دینے کے سفرپر مائل بہ پرواز ہے ، اس کے توسط سے قاری قلیل وقت میں کثیر معلومات سے ہمکنارہوتا ہے ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں ایمان افروز مضامین ،اصلاحِ احوال کی فکرمندی ، حالات حاضرہ کی کشاکش ، کویت کے سیاحتی دورے پر تشریف لانے والے علمائے حق کی پذیرائی اورآگہی ،علمِ طب جیسی زریں معلومات ، دینی سرگرمیوں کی پیشگی اطلاع، شعروادب کی پُرکاری، مزیدبرآں لجنة التعریف بالاسلام کی دعوتی سرگرمیاں اورپیغمبرانہ مشن پر کاربندی اس ماہنامہ کے مستقل موضوعات ہیں ۔

اُردو زبان وبیان کی ترویج واشاعت کے حوالے سے بھی اس ماہنامہ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ مستقبل کا مؤرخ جب بھی کویت میں اردو کی نسبت سے کچھ مرتب کرے گا تو مصباح کے باقاعدہ کرداراورسماج پر اس کے اثرات سے صرفِ نظر نہیں کرسکے گا ،کیونکہ مہینے کے آغاز میں اس کا قاری اس کے حصول کا متلاشی اورمتجسس دکھائی دیتا ہے ۔

 القصہ اس ماہنامہ کی ہردلعزیزی اورباقاعدگی کا سبب اس کے منتظمین کے فکری روئیے ہیں جس کے فروغ کے لیے وہ’ آتشِ زیرپا‘ہیں ۔ میں سمجھتا ہوںکہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تاحال کامیاب ہیں ۔

دعا گوہوں کہ حق تعالیٰ انہیں استقامت عطافرمائے اوراجر سے نوازے ۔   آمین

 رانا اعجاز حسین ۔ ایڈوکیٹ

  ممبرانٹرنیشنل بارایسوسی ایشن ۔انگلینڈ

  مکتب المحامی مبارک سعدون المطوع-كويت

 

ہر حرف عمل کے لائق ہے اور ہر مضمون قابل اتباع

جناب ايڈيٹر صاحب ! السلام عليکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اميد کہ مزاج عالی بخير ہوگا ، ماہنامہ مصباح کاايک شمارہ نظر نواز ہوا، پورا شمارہ ايک ہی وقت ميں پڑھ گيا ، اس کے تمام مضامين عمدہ اور سبق آموز ہيں ، اس کا ہر حرف عمل کے لائق ہے اور ہر مضمون قابل اتباع ہے ….اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ماہنامہ مصباح کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا کرے۔ آمين ثم آمين

آفتاب عالم ندوی کٹکوکمپنی، صبحان (کويت)

مصباح کے دعوتی ،اصلاحی اور معلوماتی مضامین بہت پسند آئے

محترم جناب صفات عالم صاحب مدنی مدیر ماہنامہ مصباح
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
امسال رمضان المبارک میں کویت آکر ایک دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی ، یہاں آنے سے قبل لجنة التعریف بالاسلام کے متعلق بہت ہی مختصر معلومات تھیں ،کویت آنے کے بعد IPC نیز ماہنامہ مصباح کا مکمل تعارف ہوا ،آپ اورآپ کے ساتھی دعوتی میدان میں جوکارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں اس کے لیے آپ تمام مسلمانوں اور عالم اسلام کی طرف سے مبارکبادی اورشکریہ کے مستحق ہیں ۔
مصباح کے دعوتی ،اصلاحی اور معلوماتی مضامین بہت پسند آئے ۔IPC کی طرف سے غیرمسلموں میں دعوت کا جو زبردست کام ہورہا ہے اور جس کی وجہ سے صرف رمضان میں ہزار سے زیادہ آدمی دولت اسلام سے مالامال ہوئے ،پھر ان کی تعلیم وتربیت کا انتظام بڑا ہی دلکش ،قابل تقلید اور دوسروںکے لیے نمونہ ہے ۔
آپ لوگ گویا ادع الی سبیل ربک بالحکمة والموعظة الحسنة کی عملی تفسیر ہیں ۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کا حامی وناصر ہو۔ آمین

             دعاگواوردعا جو 
              اویس مدنی بھٹکلی

 ”جب کفر کا طلسم ٹوٹا“ نے دل کو چھو ليا

مجھے مجلہ مصباح پڑھنے کو ملا ، بہت ہی پسند آيا ، سبھی کالمز معلومات سے پُر تھے مگر ايک کالم (ہدايت کی کرنيں) ”جب کفر کا طلسم ٹوٹا“ دل کو چھو ليا جناب شمس الدين صاحب جو اسلام قبول کئے ہيں- اسلام کی خاطر اپني بيوی بچوں سے عليحدگی اختيار کرلی اور اپنی ساری جائيداد سے بھی محروم کر دئيے گئے پھر بھی ان کا عزم ديکھئے کہ انہوں نے کہا اگر اسلام کی راہ ميں جان دينے کی بھی بات آئی تو کوئی جھجھک محسوس نہ ہوگی – واقعی وہ قابل مبارک باد ہيں اِسے کہتے ہيں آسمان کی اونچائی ۔ اگر کوئی موقع نصيب ہوا تو ميں ان صاحب سے ملنا چاہوں گا ۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کو بھی اور ہم سبھوں کو ايمان پر قائم رکھے اور اللہ پاک اس مجلے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطاکرے ۔ آمين

خليل محمد چکٹے ، يوسف الغانم کمپنی، عارضيہ (کويت)

مصباح نے دل کو سکون بخشا

محترم جناب ايڈيٹرصاحب
السلام عليکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
جناب! ميں نے مصباح پڑھا، پڑھ کر دل کو بہت سکون ملا ، بہت اچھی اچھی تحريريں ہيں،آپ کے اس نيک کام ميں خدا آپ کی مدد فرمائے اور اسلام کا پوری دنيا ميں بول بالا ہو ۔ ميری طرف سے مصباح کی پوری ٹيم کی خدمت ميں سلام عرض ہے

آپ کی دعاؤں کا طالب
شاہداقبال ( کويت )

مجلہ اور اس کے ناشرين قابل مبارکباد

محترم جناب ايڈيٹرصاحب ! السلام عليکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مجھے يہ ديکھ کربہت خوشی ہوئی کہ لجنة التعريف بالاسلام کويت کی جانب سے ماہنامہ مصباح (اردو) نشر کيا جا رہا ہے يقيناً يہ مجلہ اور اس کے ناشرين قابل مبارکباد ہيں۔ ان شاءاللہ يہ مجلہ کويت کی سرزمين پر ہندوپاک کے اردوداں حضرات کے لئے تبليغ اسلام کا ذريعہ بنے گا، کويت کی سرزمين پر يہ پہلا اردو مجلہ ہے ،مضامين علمی اور سہل فہم ہيں ….   ا للہ تعالی اس مجلہ کو خوب ترقی سے نوازے اور ناشرين کو جزائے خيردے ۔ آمين
محمد صاحب جامعی / داعی احياءالتراث الاسلامی فرع الاندلس

اللہ تعالی مصباح کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے

مکرمی ! سلام مسنون

آپ کی ادارت اور ipc کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ کویت میں مصباح کے نام سے اردو مجلہ منظرعام پر آرہا ہے جس سے اردو داں حلقے مستفید ہو رہے ہیں ۔ اللہ تعالی مصباح کی جملہ ادارتی ٹیم کو جزائے خیر دے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مصباح کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے آمین

محمد معزالدین اظہر امغرہKPTC
 
رسالہ بے حد معلومات افزا ہوتا ہے
محترم جناب ایڈیٹر صاحب ا لسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ،
امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا ، اللہ تعالی آپ تمام لوگوں کو صحت وتندرستی عطاکرے آمین
میں ہرماہ کا تازہ شمارہ بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھتا ہوں اور عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اور جہاں تک ہوتا ہے دوسروں تک بھی پہنچاتا ہوں ، چونکہ رسالہ بے حد معلومات افزا ہوتا ہے اس لیے نئے شمارے کاانتظار رہتا ہے کہ کب ہاتھ لگے تاکہ اپنی معلومات میں اضافہ کرسکوں ۔ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ والسلام
فہیم احمد شہاب الدین (فروانیہ ۔ کویت)

مصباح کی مقبولیت ہندوستان میں
محترم جناب منیجر صاحب ماہنامہ مصباح کویت ، حفظہ اللہ
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ،
امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا
معروض یہ ہے کہ جامعة المفلحات الاثریہ شہر حیدرآباد میں طالبات کی ایک علمی و مثالی درسگاہ ہے، یہاں ابتدائیہ سے فضیلت و تدریب تک تعلیم ہوتی ہے طالبات کی تعداد 900 اور اساتذہ کی تعداد 60 ہے ۔
آپ کا ایک شمارہ سید عبد اللہ عباس جوائنٹ سکریٹری جامعہ محمدیہ رائیدرگ کے توسط سے موصول ہوا۔ الحمد للہ ماہنامہ مصباح بہت ہی علمی و تربیتی مضامین پر مشتمل ہے ہماری خواہش ہے کہ اسے اساتذہ و طالبات کے استفادہ کے ليے جاری فرمادیں، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے آمین والسلام
ابو الکلام عبد اللہ مدنی
شیخ الجامعہ /جامعة المفلحات الاثریہ حیدر آباد ہند

بہت شوق سے مصباح پڑھتا ہوں
محترم پیارے بھائی جناب صفات عالم صاحب السلام علیکم و رحمة اللہ و بر کاتہ
مجھے ماہنامہ ” مصباح “ ۳ مہینے سے مل رہا ہے۔ اصلاً اس سے پہلے مجھے اس کا علم نہیں تھا مگر اب جبکہ معلوم ہوگیا ہے، ہم نے پرانے شمارے بھی حاصل کرلی ہے ۔ میں بہت شوق سے مصباح پڑھتا ہوں-
آپ کا بھائی
رشید اسد خان ( منقف ۔ کویت)

دلی مبارکباد اور سلام
بخدمت جناب ایڈیٹر صاحب مجلہ ماہنامہ مصباح
السلام عکیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ماہ جنوری کا شمارہ پڑھنے کو ملا ، سرورق بڑا جاذب اور دیدہ زیب ہے ، شمارے کا ہر موضوع اپنی تحریری نفاست اور مختصر بیانی کے باوجود اپنے اندر ایک پیغام اوراثر لیے ہوئے ہے ۔ ناچیز نے اپنی پسند کے اظہار کے لیے دلی جذبات کو نوک قلم پر لانا مناسب سمجھا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ءہے کہ وہ آپ کے کارخیر کو قبول فرمائے اور ہمارے لیے راہ ہدایت پر چلنے کی آسانی فرمائے ۔ آمین
مجلہ کے تمام احباب کی خدمت میں اس خوبصورت کاوش پر دلی مبارکباد اور سلام پیش ہے ، آئندہ شمارے کا انتظار رہے گا اور اس کے حصول کے لیے کوشاں بھی ۔
فقط والسلام طالب دعاء
محمد اقبال (احمدی ۔ کویت )
 
مجلہ تبليغ اسلام کا بہترين ذريعہ بنے گا
محترم پيارے بھائی جناب صفات عالم صاحب
السلام علےکم ورحمة اللہ وبرکا تہ
مجھے ماہنامہ ”مصباح“ شمارہ ۵ کے پڑھنے کا شرف حاصل ہوا ، يقين جانئے دل خوش ہوگيا، ايمان تازہ ہوا ، طبيعت کو اطمينان اور روحانی قوت ملی، بے ساختہ دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگيا ۔ ايسا محسوس ہو ا کہ آپکی پوری ٹيم نے ماشاءاللہ پوری لگن کے ساتھ اس شمارے کو ترتيب ديا ہے ، اور ہرايک لکھنے والے نے پوری خدادا د صلاحيتوں کو بروئے کار لاکر دينِ مبين کو مخلوقِ خدا تک پہنچانے کا حق ادا کرنے کی انمول کوشش کی ہے ۔ ان شاءاللہ يہ مجلہ تبليغ اسلام کا بہترين ذريعہ بنے گا ۔
ربِ کعبہ کے حضور عاجزانہ دعا ہے کہ وہ سب کو اجرعظےم عطا فرمائے ، اور امت مسلمہ کو عمل کی توفيق دے اور پيارے نبی صلى الله عليه وسلم کی تعليمات کو زندگی کے ہر شعبہ ميں ہمارے ليے مشعلِ راہ بنادے ۔آمين ثم آمين
آپ کا خير انديش
چوہدری محمد اعظم
مدير تجاری

ہت بہت مبارکباد

مکرمی
السلام عليکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
خداکرے کہ مزاجِ گرامی بخيروعافيت رہے اورآپ ہميشہ صحتياب رہيں
مصباح کا ايک شمارہ محترم افروز بھائی کے توسط سے مجھ تک پہنچا ، پڑھ کر بہت ہی مسرت ہوئی ۔ آپ کو اور ipc کے جملہ کارکنان کو اردوداں حلقے کی طرف سے بہت بہت مبارکباد پےش کرتا ہوں ۔
اللہ تعالی نے اس دنيا کو ابن آدم کے ليے امتحان گاہ بنايا ہے ، وہ اپنے بندوں کا اس دنيا ميں ہر طرح سے امتحان ليتا ہے اور ديکھتا ہے کہ بندہ کس قدر ثبات قدم اور مستقل مزاج ہے ، مزيد يہ کہ اللہ تعالی بندہ کو علم سے نوازتا ہے ، حکومت عطا کرتا ہے دولت سے نوازتا ہے ، پھر اللہ تعالی اپنے بندہ کو ديکھتا ہے کہ ہمارا بندہ کس قدر ايمان داری سے ہمارا کام انجام دے رہا ہے ۔ کہتے ہيں کہ اللہ تعالی کے ےہاں دعوتِ دين کے فريضے سے منہ موڑنے والوں سے بہت سخت حساب ہوگا ۔
اللہ تعالی اپنے بند ہ کی کسی بھی محنت کو رائےگاں نہيں جانے ديتا ، وہ اپنے بندہ کا خلوص ديکھتا ہے ، اس کی لگن ديکھتا ہے اور پھر اُسے ضرور کاميابی سے ہمکنار کرتا ہے ۔ اللہ تعالی ايسے لوگوں کو ضرور کاميابی عطاکرتا ہے جو اسکی راہ ميں مجاہدہ کرتے ہيں ، ميں آپ کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پيش کرتا ہوں اورipc کے تمام ذمہ داران کو بھی ۔اللہ تعالی آپ سب کی دعوتی، دينی اور ادبی خدمات کو شرفِ قبوليت بخشے آمين
فقط والسلام
ظفر ناظمی

مصباح ایک خالص دینی ،دعوتی اور اسلامی ماہنامہ ہے

مکرمی ایڈیٹر صاحب  آداب و تسلیم   امید کہ آپ بخیر ہوں گے

میں مصباح کا قدیم قاری ہوں ،میں اس کو بہت پسند کرتا ہوں ،اور اس کی پسندیدگی کی بھی خاص وجہ ہے ۔ وہ یہ کہ مصباح ایک خالص دینی ،دعوتی اور اسلامی ماہنامہ ہے ۔ اس کا اول تا آخر دعوتی پیغام لیے ہوتا ہے ۔آپ اس کی شروعات ”صدائے عرش“ سے کرتے ہیں ، اس کے بعد ”آئینہ رسالت“ ہوتاہے جس میں آپ کسی حدیث کو لیتے ہیں اور اس کی تشریح وتوضیح کرتے ہیں ،اس کے بعد آپ ”ہدایت کی کرنیں“ میں نومسلم مردوخواتین کے قبول اسلام کا قصہ بیان کرتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آج دنیا کو اسلام کی سخت ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ آپ اس میں” آپ کے مسائل اور ان کا حل“ ،”مکتوبات“ اور ”دینی سرگرمیاں“ کا ذکر کرتے ہیں جس سے قاری کو پتہ چلتا ہے کہ آج امت کو کیا مسائل درپیش ہیں اور ان کا ازالہ کیسے ممکن ہے ۔ کل ملاکر ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا رسالہ خاموش داعی ہے جو ہمہ وقت قاری کے اندر اسلامی تحریک کو جلا بخشتا ہے ۔ اللہ تعالی رسالہ کو دیر تک اور دور تک قائم ودائم رکھے ۔ آمین ثم آمین

دعاگو

آفتاب عالم ندوی (کٹکو ،صبحان کویت )

آنکھوں کو ٹھنڈک، دل کو سکون اور روح کو آرام سا نصیب ہوا ہے 

محترم جناب ایڈیٹر صاحب

ماہنامہ مصباح کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، زندگی میں سدھار پیدا کرنے والے بہترین مضامین پر مشتمل ایک عمدہ رسالہ ہے، گذشتہ پانچ ماہ سے ہی ماہنامہ مصباح کا مطالعہ کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے ،لیکن جب سے اس کا مطالعہ شروع کیا ہے آنکھوں کو ٹھنڈک، دل کو سکون اور روح کو آرام سا نصیب ہوا ہے ۔ اب تو ہرماہ اس کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے ۔ اتنا اچھا رسالہ پیش کرنے پر اللہ تعالی آپ کو دنیا وآخرت میں سکون نصیب فرمائے ۔ اور اللہ تعالی مجھے اسلام میں پورا پورا شامل ہونے کی توفیق دے ۔

شہزاد سلطان کیف (فروانیہ ۔ کویت)

مجلہ کے موضوعات دلچسپی سے معمور اور علمی ومعلوماتی دلائل سے بھرپور ہوتے ہیں 

مجلہ مصباح کے محترم ذمہ داران کے نام            السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالی آپ تمام شیوخ ومکرمین کو اس کارخیر کا اعلی اجر عطا فرمائے، مجلہ کے موضوعات دلچسپی سے معمور اور علمی ومعلوماتی دلائل سے بھرپور ہوتے ہیں خصوصاً محترم صفات عالم صاحب ،شیخ انور سلفی صاحب، اعجازالدین عمری صاحب اور محمد نصیرالدین صاحب کی تحریروں نے روح کو جھنجھوڑنے اور ذہن کو جلا بخشنے کا کام کیا ۔ اچھے اشعار سے مزین عنوان جادو کا سا اثر رکھتا ہے ۔ بقول شاعر

 ہے شاعر دلنواز بھی بات اگر کہے کھری   

ہوتی ہے اس کے فیض سے مزرع زندگی ہری

جبکہ درج بالا حضرات کی نثر الحمد للہ انقلاب آموز سے سرشار ہے ۔ حسرت موہانی  نے مولانا آزاد  کے متعلق لکھا تھا  “جب سے دیکھی ابوالکلام کی نثر نظم حسرت میں کچھ مزا نہ رہا “

مجلے کا انتظار اور اشتیاق اس کو معلوم ہے جو اسے دل کی آنکھوں سے بھی پڑھے ، ہم کو یہ مجلہ کبھی مسجد البسام جہرا ء سے ملا کرتا تھا ، اب نہیں ملتا ۔ کبھی IPCسے پتہ کریں تو کہتے ہیں ختم ہے، کبھی کویت سیٹی ہیڈ آفس سے، کبھی من وسلوی ہوٹل سے ساتھی حضرات لاتے ہیں،  شاید ساکنین جہرا مساکین کے درجے میں ہیں ، کبھی حصہ ملا اور کبھی مل نہ سکا

سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم      بخیلی ہے یہ رزاقی نہیں ہے

اللہ تعالی ہم سب کو نور مصباح سے فیضیاب ہوکر صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

 والسلام

اخوکم فی اللہ

 قمر ضیاء (کویت)

 

نوٹ: ہم مجلہ ”مصباح“ کے تئيں آپکے نيک جذبات کی قدرکرتے ہيں۔  آپکي تجاويز ہمارے ليے سنگ ميل کی حيثيت رکھتي ہيں، ہميں اپنے گرانقدر تاثرات، قيمتی آراء اور مخلصانہ مشوروں سے ہميشہ نوازتے رہيں ، اسی کی روشنی ميں ہم مجلہ کے معيار کو بہتر سے بہتر بنا سکيں گے ۔ (ادارہ )