مجلہ کے بارے میں

مجلہ مصباح اردو زبان میں لجنة التعريف بالإسلام کویت سے شائع ہونے والا ایک دینی ، تربیتی اور دعوتی مجلہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کویت کی سرزمین پر اردو ادب کی ایک زمانے سے آبیاری ہورہی ہے اور یہاں اردو زبان کے بڑے بڑے ادباء اور اهل قلم موجود ہیں، البتہ دینی مجلات میں مصباح پہلا اور واحد مجلہ ہے جو دیارغیر میں تارکین وطن کی دینی تربیت کررہا ہے۔ اور اردو زبان کی خدمت میں بھی ہاتھ بٹا رہا ہے ۔
آغاز:
نو مبر 2008 ء میں اس کا آغاز ہوا جب سے بحمداللہ پابندی کے ساتھ ہرماہ شائع ہورہا ہے ۔
مقاصد:
◙ ipc اور کویت کے مسلم کمیونٹیزکے بیچ ہم آہنگی اور ربط وتعلق پیدا کرنا ، ان کے آپسی تعلقات کو جلا بخشنا ۔
◙ مثبت اور سنجیدہ موضوعات کے ذریعہ اردوداں حلقے میں دینی وثقافتی بیداری لانا ۔
◙ اسلام کی آفاقیت کو انسانیت کے سامنے پیش کرنا نیزمسلمانوں کی اصلاح اور غیرمسلموں میں دعوت کے تئیں مسلمانوں کی ذہن سازی کرنی۔
مجلہ کے کالمز:
◙ تجلیات
◙ صدائے عرش
◙ آئینہ رسالت
◙ دیارغیر میں
◙ایمانیات
◙ ہدایت کی کرنیں
◙ دعوت وحکمت
◙ تربیت وتزکیہ
◙ آداب واحکام
◙ آفاقی پیام
◙ فقہ وفتاوی
◙ نکہت گل
◙ گوشہ خواتین
◙ خبرونظر
◙ باغیچہ اطفال
◙ رودادچمن
◙ بزم ادب