”مصباح “میری نظرمیں

ماہنامہ ”مصباح“کویت میں مقیم اردو دوست طبقے کے لیے رشدوہدایت کا سا فریضہ سرانجام دینے کے سفرپر مائل بہ پرواز ہے ، اس کے توسط سے قاری قلیل وقت میں کثیر معلومات سے ہمکنارہوتا ہے ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں ایمان افروز مضامین ،اصلاحِ احوال کی فکرمندی ، حالات حاضرہ کی کشاکش ، کویت کے سیاحتی دورے پر تشریف لانے والے علمائے حق کی پذیرائی اورآگہی ،علمِ طب جیسی زریں معلومات ، دینی سرگرمیوں کی پیشگی اطلاع، شعروادب کی پُرکاری، مزیدبرآں لجنة التعریف بالاسلام کی دعوتی سرگرمیاں اورپیغمبرانہ مشن پر کاربندی اس ماہنامہ کے مستقل موضوعات ہیں ۔

اُردو زبان وبیان کی ترویج واشاعت کے حوالے سے بھی اس ماہنامہ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ مستقبل کا مؤرخ جب بھی کویت میں اردو کی نسبت سے کچھ مرتب کرے گا تو مصباح کے باقاعدہ کرداراورسماج پر اس کے اثرات سے صرفِ نظر نہیں کرسکے گا ،کیونکہ مہینے کے آغاز میں اس کا قاری اس کے حصول کا متلاشی اورمتجسس دکھائی دیتا ہے ۔

 القصہ اس ماہنامہ کی ہردلعزیزی اورباقاعدگی کا سبب اس کے منتظمین کے فکری روئیے ہیں جس کے فروغ کے لیے وہ’ آتشِ زیرپا‘ہیں ۔ میں سمجھتا ہوںکہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تاحال کامیاب ہیں ۔

دعا گوہوں کہ حق تعالیٰ انہیں استقامت عطافرمائے اوراجر سے نوازے ۔   آمین

 رانا اعجاز حسین ۔ ایڈوکیٹ

  ممبرانٹرنیشنل بارایسوسی ایشن ۔انگلینڈ

  مکتب المحامی مبارک سعدون المطوع-كويت

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*