ھلا فبرائرکی مناسبت سے نومسلموں کا تفریحی پروگرام

کویت کے یوم آزادی اور قومی دن کی مناسبت سے نومسلموں کا صحرا کی کھلی فضا IPC کبد شاخ میں ایک تفریحی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں IPC کی تمام شاخوں کے نومسلموں کے ساتھ دعاة نے شرکت کی اورصبح سے شام تک مختلف کھیلوںکے علاوہ متنوع ثقافتی پروگراموںسے لطف اندوز ہوئے ۔ مرکزی برانچ کے شعبہ دعوت کے رئیس ابوخالد مساعد العنزی نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ آج ہم سب کویت کے یوم آزادی اور قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں آپ سب کا خیرمقدم کرتے ہیں اوراس مناسبت سے اخوت وبھائی چارگی کا پیغام دیتے ہیں کیونکہ اسلام عالمی بھائی چارہ کا علمبردار  ہے ،آپ نے اخوت وبھائی چارہ کو فروغ دینے والے وسائل کا ذکر کرتے ہوئے بدظنی کے برے اثرات سے سامعین کو آگاہ کیا اور حسن ظن کو عام کرنے کی تاکید کی ۔ آپ کے خطاب کے بعد تمام دعاة نے نومسلموںکے سامنے اس کا اپنی اپنی زبان میں ترجمہ کیا ۔

 IMA  یوتھ وینگ کرکٹ ٹورنامنٹ

یوتھ وینگ نے 3 فروری 2012بروز جمعرات جنوبی خیطان میں ایک ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد فرمایاجس کے اختتامی میچ میں خرافی بُلو نے غیرمعمولی جیت درج کردی۔

مولاناولیدعمری کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ، صدرIMA جناب اسلم صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں ”اسپورٹس کی اہمیت “پر روشنی ڈالی ۔جناب نثار احمد صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات میں فرمایاکہ روحانی اورجسمانی تندرستی کی بحالی کے لیے اسلام نے اسپورٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ لیکن اگر اسپورٹس کی وجہ سے فرائض میںکوتاہی،ذمہ داریوں سے غفلت لازم آئے، اورکھلاڑیوں کے بیچ تناؤاورچپقلش کے جذبات پیدا ہوں تو اسلام اس کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ اس عظیم الشان کرکٹ مقابلہ میں کل 24ٹیموں نے حصہ لیا ۔جن میں kcc ، آرکٹک، مبین ٹیم ،ساجدٹیم ،یوتھ وینگIMA قابل ذکرہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کوکن بوائز اور خرافی بُلو کے مابین کھیلا گیا جس میں خرافی بُلو کے سلامی بلے بازوںکی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔ صدریوتھ وینگ جناب فہیم الدین شریف صاحب نے مین آف دی میچ کے لیے کھلاڑیوںکو تحفے واؤچرتقسیم کئے جس کو ”پروستار“نامی مشہور دکان نے سپانسر کیا ۔جناب محمدراشدبیگ کے ہاتھوں فاتحین کوٹرافیس عطاکئے گئے ، جبکہ جناب عرفان خان صاحب مدیرمالیات گلف مارٹ کی سرپرستی میںفاتحین کوٹرافیس تقسیم کئے گئے ۔ اس طرح فائنل پہنچے سبھی کھلاڑیوںکو ٹرافیس اور انعامات سے نوازا گیا ۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*