وہ دین جس کے قانون میں تاریخ انتہاء ( date Expiry) نہیں

اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر واحسان ہے کہ اس نے ہمیں ایک ایسا دین نصیب فرمایاجس سے زیادہ ماڈرن (Modern ) اوراپٹو ڈیٹ ( Up to date) دنیا کا کوئی مذہب نہیں۔

٭ ماڈرن اتنا کہ عصر حاضر کی ماڈرنیٹی (Modernity ) (جدیدیت) اور مختلف میدانہائے عمل میں اس کے علمبردار اسلام

 کی جدیدیت پر قربان ہیں۔

٭ اور اپٹوڈیٹ اتنا کہ اس کے کسی بھی قانون میں تاریخ انتہاء( date Expiry) نہیں

 اور یہی حقیقت وصداقت اس دین کے آسمانی دین ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے،اللہ تعالیٰ کو یہ بات معلوم ہے کہ اس کے بندوں کو رہتی دنیا تک کن چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ﴾ اَلاَ یَعلَمُ مَن خَلَقَ وَھُوَ اللَّطِیفُ الخَبیِرُ﴿ ترجمہ: ”بھلا جس نے پیدا کیا وہ با خبر ہے؟ وہ تو پوشیدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چیز سے) آگاہ ہے“ [الملک: 14]

اسی کے اعتبار سے انسانی فطرت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آغوشِ مادر سے لیکر قبرتک پیش آمدہ مسائل کا احاطہ ہے۔

آج اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقی یافتہ دور میں اس کا تعارف ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے، جس طرح اسلام کااقتصادی نظام تجربے سے دنیا کا بہترین نظام تسلیم کیا گیا ہے اسی طرح اگر دنیا کو اسلام کے عقیدہ وفکر، تعلیم وتربیت اور سیاست کے نظام سے واقف کرایا جائے تو یہ نظام بھی اقتصادی نظام کی طرح سب سے عمدہ نظام ہوگا، آج اس مبارک تعارف کے لیے جو بھی جدید وسائل میسر ہیں ان کا استعمال وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے مشرق ومغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے

 www.salahmaqbol.com

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*