عالمی خبریں

 میں آپ لوگوں کا خادم ہوں

ریاض:تخت نشینی کے 7برس مکمل ہونے پر سعودی عرب کے خادم الحرمین شاہ عبد اللہ نے اپنے محل میں مقامی مسلم دانشوروں اور سرکردہ شخصیات پر مشتمل معزز سامعین کو خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ وہ عوام کے خادم ہیں۔ شاہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میرے بھائیو!میںآپ لوگوں میں سے ایک ہوں ، میں آپ کا خادم ہوں ، میں چھوٹوں اوربڑوں سب کا خادم ہوں ، میں اللہ سے دعا کرتاہوں کہ وہ میرے مذہب اور قوم کی خدمت کے لئے میری مدد کرے ، یہ میرے لئے سب سے اہم چیز ہے ۔

سعودی ولی عھد شہزادہ نائف کا انتقال

ریاض:سعودی ولی عہد نائف بن عبدالعزیز السعود کا 16جون2012 کو جینوا میں انتقال ہوگیا،78سالہ شہزادہ نائف کوپچھلے سال انکے بھائی شہزادہ ولی عہد سلطان کے انتقال کے بعد ولی عہد بنایا گیا تھا ،وہ سعودی عرب کے وزارت خارجہ کے سربراہ بھی تھے ۔جب وہ محض20سال کے تھے توانہیں ریاض کا گورنر مقررکیا گیا اوروزارت داخلہ میں قدم رکھنے سے پہلے وہ مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر فائز رہے ۔

ملیشیا میں مانجی کی کتاب پر پابندی

کوالالمپور:پاکستانی نژاد کنیڈیائی مصنفہ ارشاد مانجی کی کتاب (اللہ ، آزادی اور محبت)کے مالے زبان میں ترجمہ پر پابندی عائد کرنے پروہاں کے مفتیان کرام نے مطالبہ کیاہے ۔ مصنفہ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کی کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے جن میں بتایا گیاہے کہ دنیا میں عقیدے اور آزادی کے درمیان مفاہمت پیداکرتے ہوئے انسان کو کس طرح ایک عالمی شہری بنایا جاسکتاہے۔مانجی نے اعتراف کیاہے کہ وہ ایک ہم جنس پرست ہے اور خواتین کی ہم جنسی ، مردوں کی ہم جنسی ، دو جنسی اور کثیر جنسی طرز زندگی کی حامی ہیں۔

’شیطانی کلمات‘ملا ؤں کے لئے نہیں لکھا

لندن: شیطانی کلمات کے مصنف سلمان رشدی کو ہلاک کردینے کے لیے فتوی جاری کرنے کے بیس سالوںبعد وہ صرف ایک بات کہہ رہا ہے کہ یہ کتاب”میں نے ملا ؤں کے لئے نہیں لکھاہے “۔ہندوستانی نژاد متازعہ مصنف جو 1988ءمیں متذکرہ کتاب لکھنے کے بعد برسہابرس سے روپوشی کی زندگی گزارہاہے۔ اس نے ویلس میں ایک فیسٹول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا :کتابیں ان کے لیے ہوتی ہیں جواسے پسند کرتے ہیں ۔ فتوی کے بارے میں اظہار تمسخر کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس نے اسے ملا ؤں کے لئے نہیں لکھاہے۔

پاکستانی خطاط پہلے انعام کا حقدار

مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ میں عربی فن خطاطی کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی خطاط محمد اصغرعلی نے پہلا انعام حاصل کرکے اپنے ملک کا نام روشن کیا۔جب کہ دوسرا سعودی عرب کے یوسف عبد القادر محمد اورتیسراانعام تیونس کے عمر بن علی نے حاصل کئے۔ مکہ مکرمہ میں عرب فن خطاطی کا یہ پہلامقابلہ ہوا جس میں دنیا بھر سے 250 سے زائد خطاطوں نے اپنے فن پارے مقابلے کے لئے ارسال کئے۔ پہلا انعام حاصل کرنے والے کو 30ہزار ریال دوسرے کو 25 اور تیسرے کو 20 ہزارریال ملے ۔ مقابلے کے مہمان خصوصی وزیر برائے ثقافت عبد العزیز بن محی الدین خوجہ تھے۔

امریکہ میں چوری لیپ ٹاپ متعارف

نیویارک: امریکہ میںایک ایسا چوری پروف لیپ ٹاپ متعارف کرایاگیاہے ، جوخود بتائے گا کہ چور کون ہے؟ مشین گن پو لیس کے مطابق چوری شدہ لیپ ٹاپ اب چور کی تصاویر لے کر سیکورٹی ویب سائیٹ کو بھیج دے گا، جس سے چور بآسانی پکڑاجاسکتاہے۔ کمپیوٹرکے مالک Chaddeloganکا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں سیفٹی سافٹ وئیراسٹال کیاگیاہے ۔

2012ء شاہ فیصل انعام کا اعلان

ریاض: 2012ءکا سعودی عرب کے سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی کو اسلام کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے پربین الاقوامی شاہ فیصل انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

ایک یہودی لڑکی مشرف بہ اسلام

اسرائیل :اسرائیل میں ایک یہودی لڑکی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے جس نے اسرائیلی میڈیا میں تہلکہ مچادیا، بالآخر روزنامہ ویدیت اہرونوت نے اپنے علاقائی ایڈیشن میں پہلے صفحہ پر اس کی تصویر شائع کی۔ روزنامہ نے لڑکی کانام ذکر کیے بغیر صراحت کی کہ وہ اسلام قبول کرنے کے بعد خودکو پرسکون اور آرام دہ محسوس کررہی ہے ۔بیس سالہ یہودی لڑکی جافا شہر میں ایک مسلم خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ: ” اسلام بہت ہی بہتر مذہب ہے “

ایک امریکی حلقہ بگوش اسلام

امریکہ:امریکہ،نیویارک اوراوہائیوکی بڑی یونیورسٹیوںکے پروفیسرزاورطلبہ کے سامنے مفتی مصر ڈاکٹر علی جمعہ نے تین مختلف مجلسوںمیںخطاب کیا جس میں انہوںنے مصر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے زوردیا کہ چندہی دنوںمیں مصر اپنا سیاسی اثر ورسوخ دوبارہ بحال کرلے گا اورمصرمیں تبدیلی کا یہ عمل دنیا کے لیے خوش آئندثابت ہوگا۔ ہوسٹن کے ایک اسلامی سینٹر میں ڈاکٹر علی جمعہ کے ایک لیکچرمیں غیرمسلموںکی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی تھی،جہاں اچانک ایک غیرمسلم طالب علم نے ہاتھ اٹھاکر اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا جسے ڈاکٹر موصوف نے کلمہ پڑھایا۔

سویڈن میں ”محمد“نام سب سے زیادہ

سویڈن :سویڈن میں لوگ اپنے بچوںکانام ”محمد“ سب سے زیادہ رکھتے ہیں ،اسی طرح نومسلموںکی ایک خاصی تعدادنے خود کو” محمد“ نام سے موسوم کیا ہے ۔ سویڈش اعدادوشمار کے مطابق سویڈن میں 35ہزار 434لوگوںکانام”محمد “ ہے۔ اس کے علاوہ 3363لوگ خاندانی لقب ”محمد“سے پہچانے جاتے ہیں۔

محمد صلى الله عليه وسلم دنیا کے سب سے عظیم قائد

کویت :کویت میں بریطانیہ کے عالمی پروفیسرنے اپنے خطاب میں محمدا کو دنیا کے سارے رہنماو ں میں سب سے عظیم قائد قراد دیا ۔ بین الاقوامی اسلامی چیریٹیبل آرگنائزیشن جنوب سرہ کے وسیع ہال میں بریطانیہ کے عالمی پروفیسر ڈاکٹر جان آڈیر نے ”محمد صلى الله عليه وسلم کی قیادت “کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے فرمایا”محمد صلى الله عليه وسلم کی شخصیت میں قیادت کے جملہ اوصاف جمع تھے ،ان کی قیادت کی کامیابی میں ’ تواضع اورانکساری‘ نے سب سے نمایاں کرداراداکیا۔ آپ کے علاوہ دنیامیں اب تک جتنے قائدین گذرے ہیں ان کے اندربعض نمایا ںخوبیاں پائی گئیں اوربس ،محمد صلى الله عليه وسلم نے زبرست بحران میں زبردست عوام کے بیچ عظیم قائد ہونے کا شرف حاصل کیا۔“

کویت الکٹرونک مسابقہ2012میں IPC کے تین ویب سائٹس انعام کے حقدار

کویت:کویت  فاونڈیشن برائے سائنسی ترقی کے زیراہتمام منعقدہ کویت الکٹرونک مسابقہ2012میں IPC کے تین ویب سائٹس نے پہلی دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی IPC الکٹرونک کمیٹی کے سرپرست ڈاکٹرعبداللہ محمد العجیل نے ایک پریس ریلیزمیں فرمایاکہ کویت فاونڈیشن برائے سائنسی ترقی کے زیراہتمام منعقدہ الکٹرونک مسابقہ2012 میں 24ویب سائٹس انعام کے حقدار ٹھہرے جن میںIPC کے ویب سائٹس نے درجہ بندی میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ www.IPC.org.kw نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ www.DawahSkills.com کے ’دعاة ٹریننگ منصوبہ ‘نے دوسری اور ’پروگرام برائے تعلیم صلاة‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*