ذرا سوچئے….!

(ابراہیم جمال بٹ)

ذرا سوچیے….! ہم کون ہیں….؟ ہماری اصل پہچان کیا ہے….؟ دنیا میں ہمیں پیدا کر کے بھیجنے کا اصل مقصد کیاہے….؟ ان سوالوں کا جواب آپ خود سے بھی کر سکتے ہیں اور کسی ذی عزت اور جاننے والے انسان سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔ اگر آپ صحیح سوچ رکھتے ہیں تو ان کا جواب ضرور معلوم کیجئے۔ کیوں کہ ہمیں ان سوالوں کا جواب معلوم ہونا چاہیے۔ ورنہ اگر ہمیں یہ معلوم نہ ہو کہ ہم کون ہیں؟ ہماری اصل پہچان کیا ہے؟ دنیا میں ہم کس لیے پیدا کئے گئے ہیں؟ تو ایک جانور سے زیادہ ہماری حیثیت نہیں رہے گی۔ تو ذرا سوچیے یا معلوم کیجئے؟

 

پہلا سوال: ہم کون ہیں؟….
دوسرا سوال: ہماری اصل پہچان کیا ہے؟….
تیسرا سوال: دنیا میں ہم کس لیے پیدا کئے گئے ہیں؟....

ان سوالوں کا جواب اگر صحیح معنوں میں معلوم ہو جائے تو یقین ہے کہ انسان صحیح راہ کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ یہی وہ تین سوال ہیں جن کا جواب معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس وقت ہر جگہ ذلیل و خوار دکھائی دے رہے ہیں۔ جو انسان اپنی پہچان نہ رکھتا ہو، اسے یہ معلوم نہ ہو کہ وہ کیا ہے، اس دنیا میں اس کے بھیجے جانے کا اصل مقصد کیا ہے….؟ وہ بظاہر انسان توہے لیکن اصل معنوں میں انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ کیوں….؟

ذرا غور کیجئے ….ان سوالوں کا جواب ایک انسان کے لیے کتنا ضروری ہے….؟ جس قدر جو چیز ضروری ہوتی ہے اس کے لیے انسان اُسی قدر کوشش اور جدوجہد کرتا ہے۔ تو ہمیں انسان ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمان ہونے کے ناطے کس قدر ان سوالوں کا جواب معلوم ہونا چاہیے۔
اٹھئے اگر معلوم نہیں ہے تو کسی ذی علم اور ذی عزت شخص سے معلوم کیجئے ،تاکہ اس دنیا کے ساتھ ساتھ ہماری اُخروی زندگی کامیاب و کامران ہو جائے۔
اللہکے دربار میں ذی عزت کون ہے….؟ وہ جو زیادہ سے زیادہ اللہ کا خوف رکھتا ہو۔ اللہ کی ہدایات پر عمل پیرا ہو، جو دین کی اشاعت و تبلیغ میں محو جدوجہد رہتا ہو۔ ان صفات سے مزین شخص کے پاس جائیے اور ان سوالوںکا جواب معلوم کیجئے۔اُٹھئے آج ہی اٹھئے۔

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*