مكتوبات

برما کے مسلمانوں کی مددہونی چاہیے

مکرمی !
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ماہنامہ مصباح شمارہ 42 ہمارے سامنے ہے،آپ نے اداریہ میں برما کے مسلمانوں کی حالت زار بیان کی ہے ، اردو زبان میں پہلی بار میرے پاس برما کے مسلمانوں کے بارے میں ایسی تفصیلی معلومات پہنچی ہے ،آپ کی تحریر دل کو جھنجھوڑ دینے والی ہے ،میں خود پڑھ کر بے قابوہوگیا ، لیکن ہم برما کے مسلمانوں کی مددکیسے کرسکتے ہیں ،آپ سے گذارش ہے کہ اگلی اشاعت میں کسی کمیٹی کا پتہ شائع کریںجہاں برما کے مسلمانوںکے لیے رقم جمع کرائی جا سکے ۔اس لیے کہ ہمارے بہت سارے دوست اس سلسلے میں پوچھ رہے ہیں ۔
آپ نے یہ بھی اعلان شائع کیا ہے کہ دعوت ہمارا فرض منصبی ہے اس کام میں ہمارا ساتھ دیجئے ،ساتھ دینے کا کیا طریقہ کار ہوسکتا ہے اس کی وضاحت فرمائیں ۔ اخیر میں تحدیث نعمت کے طورپر یہ عرض کریں گے کہ کویت میں مصباح کی ماہانہ اشاعت اوراس کی مفت تقسیم اردوداں طبقہ کے لیے نیک فال ہے ۔اس کے لیے آپ کی ادارتی کمیٹی ہماری طرف سے خصوصی شکریہ کی مستحق ہے ۔
والسلام
شاہ محمدنصیرالدین عارف (مرقاب ۔کویت )


برما کو مالی تعاون دینے کے لیے کویت کی کسی بھی رفاہی کمیٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں ،اورIPC میں ہمارا ساتھ دینے کی نوعیت یہ ہے کہ اسلام کے داعی بنیں اور غیرمسلموںتک دعوتی لٹریچرز پہنچاکر اور ماہنامہ مصباح کی تقسیم میں حصہ لےکرہمارا تعاون کریں۔ IPC آپ کو 14 سے زائد زبانوںمیں دعوتی لٹریچرز مفت فراہم کرتی ہے ۔ ہمیں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ (ادارہ )

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*