کیاآپ نے اپنی جگہ بُک کرائی ہے ….؟

اس دنیا میں لاکھوں انسان پیدا ہوتے اور لاکھوں مرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ہیں جو اپنی زندگی میں یا موت کے بعد کوئی نقش قائم کرکے جاتے ہیں ۔
نقش دوقسم کا ہوتا ہے:
تاریک اوربدبودار نقش : جس سے چاروںطرف بدبوپھیلتی ہے جوکوئی اسے دیکھتا ہے یا اس سے گذرتا ہے نقش چھوڑنے والے پر لعنت بھیجتا ہے۔
درخشاں اور خوشبودار نقش : جس سے چاروں طرف خوشبو پھوٹتی ہے ، جو کوئی اسے دیکھتا ہے یا وہاں سے گذرتا ہے نقش قائم کرنے والے کے لیے رحمت کی دعائیں کرتا ، اس کی حسین خدمات کو یاد کرتا اوراس کے نقوش کو اپنے لیے مشعل راہ بناتاہے۔
عظیم شخصیتیں وہ ہوتی ہیں جن کی ذات عظیم شخصیات کی قطار میں جگہ بنانے سے پہلے دنیا چھوڑنے سے ابا کرتی ہے ، وہ وقت گذاری کرنے والوںکی صفوں میں رہنے سے انکاری ہوتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک تاریخ رقم کرنے اور نقش درنقش بنانے پر مصر ہوتے ہیں ۔
تو کیا آپ نے ان کے ساتھ اپنی جگہ بُک کرائی ہے ….؟

(شیخ عبدالحمیدالبلالی )

1 Comment

  1. یقینآ مضمون نگار نے اس مضمون میں لکھنے کا حق ادا کیا ہے ۔اللہ تعالی ان کو جزائے خیر دیئے ۔
    جناب ایڈیٹر صاحب پہلی بار انٹرنیٹ پر اپکے معیاری رسالے تک رسائی حاصل کی ہے ۔اگر اسلامی معاشرے میں پرنٹنگ میڈیا کے ذریعے ایسے رسائل اتے رہے تو مسلمانوں کی موجودہ ذبوحالی کا دور ختم ہو جائے گا۔
    انشاء اللہ
    فقط
    اپکا بھائی شا ہ وزیر خان
    لوئر دیر چکدرہ صوبہ خیبر پختون خوا پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*