ہندوستان کے 64ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تفریحی پروگرام

غیرمسلموں تک محسن انسانیت کے پیغام کو پہونچانے کا حوصلہ

 انڈین مسلم ایسوسی ایشن (IMA) نے لجنة التعریف بالاسلام (IPC) کے تعاون سے” محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لیے “کے بینر تلے ایک مہم شروع کی ہے ، جناب مولانا محمد طاہر مدنی ناظم جامعة الفلاح اعظم گڑھ اور جناب شیخ مجتبی فاروق صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکے ہاتھوں اس مہم کاافتتاح 24جنوری بروز جمعرات بعدنماز عشاءجمعیة الاصلاح الاجتماعی کے ہال میں ہوا۔ مہم کے کنوینر جناب ارشد حبیب نے بتایا کہ مہم کا مقصد کویت میں مقیم غیر مسلموں کو محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق معلومات فراہم کرنا، اوربحیثیت خاتم الانبیاءان کی ذات کا تعارف کرانا ہے ، نیز محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو بھی عام کرنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں مسٹرارشد نے بتایاکہ اس مہم کے دوران ہم کویت میں مقیم ایک لاکھ غیر مسلموں تک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہونچانے کے لیے IPC کی طرف سے فراہم کردہ مواد فولڈرس استعمال کریں گے ۔ مزید برآں آن لائن انعامی مقابلہ بھی ہوگا۔مہم کا اختتام ان شاءاللہ 22 فروری بروز جمعہ ہوگا، جس میں ملک وبیرون کے مہمانان کرام کی شرکت متوقع ہے۔  saviourofmankind.org (رپورٹ: محمد خالد اعظمی)

کویت کی صحرائی فضا میں ایک روزہ تفریحی پروگرام

 سال گذشتہ کی طرح امسال بھی جہراءکے سلیل علاقے میں باہمت نوجوانوں کی ایک ٹیم نے صندوق اعانة المرضی کے مالی تعاون سے ایک خالص دینی و تفریحی پروگرام منعقد کیا ۔ جس میں برصغیر کے آٹھ سوسے زائد مسلم مرد وخواتین کے علاوہ IPC کی مختلف شاخوں سے نومسلموں نے شرکت فرمائی۔پروگرام کا پہلاسیشن مختلف کھیل کود اور ثقافتی سوال وجواب کے لیے مخصوص تھا ، دوسرا سیشن: جمعہ کا خطبہ اور مختلف پندو نصائح اور علم و تربیت پرمشتمل تھا ۔ مولانا سید احمد نے ’ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘کے موضوع پر جمعہ کا خطبہ دیا، مولانا عبدالحفیظ مدنی صاحب نے’ نماز کی اہمیت اورنمازیوںکی غلطیاں“کے موضوع پراچھے انداز میں گفتگوفرمائی۔ ’نماز کا نبوی طریقہ‘ تمثیلی اندازمیں مولانا فیض اللہ محمدی مدنی نے پیش کیا ۔ مولانا مصطفی مدنی نے محاسن اسلام پر لب کشائی کی۔پھر مولانا فیض اللہ محمدی مدنی نے ” نظر بد اور جادو کا علاج“ کے موضوع پرتشفی بخش خطاب فرمایا ۔ ( محمدشاہ نواز محمدی )

ہندوستان کے  64ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تفریحی پروگرام

IPC کے شعبہ دعوت وارشادکے زیراہتمام ہندوستان کے ۴۶ویںیوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تفریحی پروگرام منعقد ہوا جس میںدعاة کے علاوہ ہندوستان کے مختلف خطے کے نومسلموں اورغیرمسلموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ ”حب وطن اوراسلام “کے موضوع پر دعاة نے نومسلموں اوربرادران وطن کے سامنے پیغام پیش کیا۔ جس میں حب وطن سے متعلق اسلام کی تعلیمات پیش کی گئیں ،آزادی ہند میں علماءکی قربانیوںکا تذکرہ کیاگیا اوراس نکتے کی وضاحت کی گئی کہ مسلمان محب وطن ہوتا ہے وطن کا بھکت نہیں۔ کھیل کوداورثقافتی پروگرام میں شرکت کرنے والے نومسلموں اورغیرمسلموں کے بیچ قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

IMWA کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات

انڈین مسلم ویلفیر ایسوسی ایشن (IMWA )کے زیراہتمام سالانہ مسابقہ حفظ قرآن اورمتعدد تقافتی پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کے بیچ تقسیم انعامات کے لیے جمعیة الاصلاح الاجتماعی کے وسیع ہال میں ایک پروقار تقریب منعقدکی گئی جس میں سکول کے طلباءوطالبات کے علاوہ کویت کی مختلف سماجی شخصیات کی ایک کثیر تعدا دنے شرکت فرمائی ۔ صدر IMWA محمدمنشا¿ الدین صاحب نے حاضرین اورمہمانان گرامی کا خیرمقدم کیا اور IMWA کی مختصر کارگردگی پر روشنی ڈالی ۔IPC کے معاون جنرل منیجر عبدالعزیز الدعیج نے حاضرین سے متاثر کن خطاب فرمایا،آپ نے سکول کے طلباءوطالبات میں دینی رجحان عام کرنے اوران میں اسلامی شعور بیدار کرنے کے تئیں IMWA کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا ۔ اس کے بعد مسابقہ کے مختلف زمروںمیں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے بیچ سرٹیفکٹ اورانعامات کی تقسیم عمل میںآئی ۔ IMWA کے جنرل سکریٹری برادر اسرار احمدکے تشکرانہ کلمات پرپروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*