عالم اسلام کی خبریں (محمدخالد اعظمی)

امام کعبہ کے ہاتھوں برطانیہ میں مسجد توحیدالاسلام کا افتتاح

برطانیا۔ ”دنیااسلام اورمسلمانوں سے خوفزدہ نہ ہو‘ اسلام امن،بھلائی،اور رواداری کاپیام پیش کرتاہے“ یہ بات امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے برطانیہ لنکاشائرکے بلیک برن میں مسجد توحیدالاسلام میں خطبہ جمعہ دیتے وقت کہی ، یہ مسجد اس علاقہ کی سب سے بڑی مسجدہے ،جس کی تعمیر کے لیے ساڑھے تین ملین پانڈخرچ ہوئے۔قطر کے شاہی خاندان نے مسجد کی ابتدائی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ملین پانڈس کا عطیہ فراہم کیاتھاجب کہ باقی رقم بلیک برن کمیٹی کی جانب سے اکٹھا کی گئی ہیں۔اس مسجد کی تعمیر میں چھ سال لگے ہیں۔

پورے یورپ کا مذہب اسلام ہونا چاہیے

روم۔ اٹلی کے ساتھ دوستی معاہدے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لیبیائی رہنما معمر القذافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے یورپ کو مشرف بہ اسلام ہوجانا چاہیے ۔ پانچ سو نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر قذافی نے کہا کہ پورے یورپ کا مذہب اسلام ہونا چاہیے۔قذافی نے مزید کہا کہ اسلام آخری مذہب ہے اور اگر ہمیں کسی آخری نبی پر یقین ہے تو وہ محمد صلى الله عليه وسلم  ہیں ۔ قذافی کی اس دعوت اسلام کے خلاف اطالوی اخبارات میں شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

بنگلادیش میں مسجدوں اورلائبریریوں سے مولانامودودی رحمہ اللہ کی کتابیں ہٹائی گئیں

ڈھاکہ ۔ حکومت بنگلادیش نے مسجدوں اور لائبریریوں سے جماعت اسلامی کے بانی مولاناسید ابو الاعلی مودودی علیہ الرحمہ کی کتابوں کونکال دینے کا حکم جاری کردیاہے۔ مولانا کی کتابوں پر الزام ہے کہ اس سے برصغیر ہندمیں دہشت گردی کو ہوا ملنے کا اندیشہ ہے ، یہ کتابیں امن دشمن ہیں اور ان سے جہاد اور دہشت گردی کی تلقین حاصل ہوتی ہے۔

بنگلادیش اور اطراف میں تقریباً 450ملین مسلمان مولانا مودودی کے حامی ہیں۔ حکومت نے مولانامودی کی کتابوں کوتمام سرکاری 24000لائبریریوں اورمساجدسے ملحق کتب خانوں سے ہٹالیاہے۔ مسلم اکثریتی والے ملک بنگلادیش میں 2لاکھ 70ہزار مسجدیں ہیں

ملاشیامیں شرعی عدالت میں خاتون ججوں کاتقرر

کولالمپور۔ ملائشیاکی شرعی عدالت نے پہلی بار خاتون جج مقرر کئے ہیں۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔ ملائشیا میں خاندانی بہبود اور عورتوں کے حقوق سے متعلق معاملات میں انصاف کی غرض سے یہ قدم اٹھایا گیاہے۔ ملائشیاکی 2کروڑ80لاکھ کی آبادی میں دوتہائی مسلم ہیں۔

شام میںچرچ کے ارکان کا قبول اسلام

دمشق ۔ شام کی اقلیتی کیتھولک آبادی بتدریج اپنے ارکان کھورہی ہے کیونکہ بن مذہبی شادیوں اورشام کے تعلیمی نظام کی وجہ سے آہستہ آہستہ کیتھولک عیسائی مشرف بہ اسلام ہورہے ہیں۔ اسکولی طلباءکو قرآن مجید اور حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کے بارے میں انجیل اور یسوع مسیح کی بہ نسبت زیادہ معلومات حاصل ہورہی ہیں۔ اس لیے اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ چرچ کی جانب سے انہیں روزانہ ایک گھنٹہ عیسائیت کی تعلیم دی جارہی ہے تاکہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول نہ کریں۔ شام کی جملہ آبادی ایک کروڑ 92لاکھ ہے جس کی 2 فیصد آبادی کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے ۔ مزید 2تا8 فیصد آبادی سیرین اورینٹل آرتھاڈاکس یا مشرقی آرتھا ڈاکس عیسائیوں سے تعلق رکھتی ہے۔

امریکہ میں مقیم ایک ہندوستانی صحافی کا جرات مندانہ قدم

نیویارک۔ہندوستانی نژادنیوزویک ریڈرفریدزکریانے ایک یہودی گروپ کی جانب سے دیئے گئے ایوارڈ واپس کردیا کیونکہ اس گروپ نے گرانڈزیرو مسجد کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔ یہ ایوارڈ2005میں دیا گیاتھا۔ زکریا نے اپنے ایک مکتوب میں لکھا کہ مجھے ایک ایسی تنظیم سے ایوارڈ حاصل کرنے میں حیرانی ہوئی تھی لیکن میں اسے اب مزیداپنے پاس نہیں رکھ سکتا اس لیے میں خوبصورت تختی اور 10ہزار امریکی ڈالر جوانعامی رقم کے طور پر مجھے دیئے گئے تھے واپس کرتاہوں اوراس گروپ سے خواہش کرتاہوں کہ وہ اپنے فیصلہ کو تبدیل کردے۔

قرآن کریم پڑھنے اورنماز ادا کرنے والے طوطوں کی مانگ میں اضافہ

ریاض ۔ آج کل سعودی عرب میں طوطوں کو قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ ساتھ انہیں نماز پڑھنے کا طریقہ بھی سکھایا جارہاہے۔ ادھر طوطوں کو تعلیم دینے کے رجحان میں کافی اضافہ ہواہے ۔ اگرکسی سعودی کو پتہ چلے کہ کسی کے یہاں طوطا قابل فروخت ہے تو مالک سے پہلا سوال یہ ہوگا کہ کیا طوطے نے قرآن مجید کی کچھ آیات زبانی یاد کی ہیں ؟اگر جواب منفی میں ہے تو ان کا جواب یہ ہوگا کہ پھر تواس طوطے کی زیادہ قیمت نہیں ہونی چاہئے ، اگر مثبت میں ہے تواس کی اچھی قیمت ملے گی ۔

فرانس میں پردہ نشین خواتین کوجرمانے ادا کرنے میں مدد کے لیے ایک تاجر کی پیشکش

پیرس۔ فرانس کے ایک تاجر نے پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی جائیداد یں فروخت کرکے ان مسلم خواتین کی مدد کریں گے جنہیں برقعہ پر امتناع کے لیے قانون سازی کی صورت میں عام مقامات پر برقعہ پہننے یا حجاب لگانے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ فرانس جہاں پریوروپ کی سب سے بڑی مسلم اقلیت رہتی ہے اورمسلمانوں کی آبادی 5 ملین ہے۔ بلجیم کے بعد دوسرا ملک ہے جو اپنی سرزمین پر پردہ پر امتناع عائد کردینا چاہتاہے۔

پاکستان میںسیلاب سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ71لاکھ سے متجاوز

کراچی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 71لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔ سندھ میں سیلاب سے 48 گھنٹوں میں 10لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ۔ عالمی ادارہ کے حکام کاکہناہے کہ عالمی برادری سے متاثرین سیلاب کے لیے 29 کروڑ19لاکھ اور52 ہزار ڈالر مل چکے ہیں۔ ساری دنیا پاکستان کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہی ہے اور جہاں تک ممکن ہورہاہے تعاون کررہے ہیں۔

2011میں 9کروڑ 30 لاکھ ہندوستانی جھگیوں میں رہیں گے

نئی دہلی ۔ ہندوستان جس تیز رفتاری سے ملک کی معاشی تیز رفتاری اوراسی کے ساتھ شہروں میں جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیز رفتاری سے اضافہ ہورہاہے ۔ آئندہ سال شہری جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کی تعداد ۹کروڑ تیس لاکھ ہوجائے گی۔2001کے اعداد وشمار کے لحاظ سے 23زیادہ ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتاہے کہ مالدار مالدار ہوتا جارہا ہے اور غریب غریب ہوتاجارہاہے۔

 اسلام سب سے بڑا خطرہ

برطانیہ : برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ریڈیکل (انتہا پسند) اسلام ہے ۔ اپنی خود نوشت کی اشاعت کے موقع پر بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ میں تا حال یہ نہیں سمجھ سکا کہ انتہا پسند اسلامی نظریات سے مکمل چھٹکارا کیسے پایا جائے ۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*