بارھواں مسابقہ رہیمانی برائے حفظ قرآن کا امتحان اختتام پذیر

000IPC غیرمسلموں میں دعوت اور نومسلموں کی تربیت کا منظم بندوبست کرنے کے علاوہ مسلم کمیونٹی کے دینی ذوق کی تسکین اور غیرعرب مسلم کمیونٹی میں قرآن سے تعلق پیدا کرنے لیے ہر سال مسابقہ حفظ قرآن منعقد کرتی ہے ،حسب روایت امسال حفظ قرآن کا بارھواں مسابقہ وزارت الاوقاف کے ماہر ائمہ اور حفاظ کی زیرنگرانی منعقد ہوا جس میں مختلف قومیتوں کے 850 مردوخواتین اور بچے بچیوں نے شرکت فرمائی ۔
IPC مرکزی برانچ کی مسجد ملا صالح میں منعقدہ یہ مسابقہ بہت کامیاب رہا، مسابقہ کوتین حصوںمیں تقسیم کیا گیا تھا ،بچوں کے لیے( ۳گروپ) ،نومسلموں کے لیے (چارگروپ)، اورمسلم کمیونٹیز کے لیے(۵گروپ) طے کئے گئے تھے ، مسابقے کے نتائج اور انعامات کے لیے ایک تقریب رکھی جائے گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*