ریڈیوکویت اردو سروس کے زیراہتمام مسابقہ حسن قرأت

0حسب روایت امسال بھی ریڈیوکویت اردو سروس کے زیراہتام IPC مرکزی برانچ کے وسیع ہال میں حسن قرأت کا مسابقہ منعقد کیاگیا جس میں ہندوپاک اوربنگلادیش سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت فرمائی،رمضان کے پروگرام کے لیے بچوں کی تلاوت کی ریکارڈنگ بھی کی گئی، اوراسے رمضان کی نشریات میں شامل کیا گیا۔ مولانا ڈاکٹر احمدعلی سراج ،مولاناحفیظ الرحمن ،مولانا اسلام الدین ریاضی اورمولانا مبصرالرحمن قاسمی صاحبان نے حکم کا فریضہ انجام دیا جبکہ اجنبی زبانوں کے منیجر ابوبکر پایولی ،اردو سروس کے میزبانان عبداللہ عباسی ، انجم فاطمہ ، رضیہ اشرف کے علاوہ بحیثیت ساو نڈ انجینئر برکت خان نے انتظامی ذمہ داری سنبھالی ، اعلی نمبرات حاصل کرنے والے مختلف زمروں کے طلباءاورطالبات اسی طرح حکم صاحبان کو انعامات اورسرٹیفکٹ سے نوازا گیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*