چپل یا جوتا پہننے کے آداب

 حافظ عبد الحفيظ عمري مدني

 ۱۔ جو تا پہننے کا طریقہ : پہلے دایاں پیر داخل کریں پھر بایاں پیر اور جوتا نکالتے وقت پہلے بایاں پیر نکالیں پھردایاںپیر : سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی شخص جوتا پہنے تو سیدھی جانب سے شروع کرے اور جب جوتا نکالے تو پہلے بائیں پیرسے شروع کرے۔ تاکہ جوتا پہننے میںدایاںپیر پہلے ہواور نکالنے میں بایاںپیر بعد میں ہو“۔(بخاری ، مسلم)۔

 ۲۔ ایک جوتے میں چلنا مکروہ ہے:

۰ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:”جب تمہارے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو دوسرے پیر کے جوتے میں نہ چلے یہاں تک کہ پہلے جوتے کو درست کرلے“ ۔ (مسلم )۔

 ۳۔ کبھی کبھی ننگے پیرچلنا بھی سنت ہے : سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی ایک طویل حدیث میں آیا ہے کہ : ”نبی کریم صلى الله عليه وسلم ہمیں کبھی کبھی بغیر جوتا چپل کے چلنے کا حکم فرماتے تھے“ ۔ (احمد، ابوداود: صحیح)۔

 طبی لحاظ سے بھی اس کے کئی فوائد ہیں، طب سے تعلق رکھنے والے لوگ بخوبی جانتے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*