باپ کا احترا م

 محمد عثمان

  •  باپ کا احترام کرو….تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔
  •  باپ کی عزت کرو…. تاکہ اس سے فیض یاب ہو سکو۔
  •  با پ کا حکم مانو…. تاکہ خوشحال ہو سکو۔
  •  باپ کی باتیں غور سے سنو…. تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑ یں۔
  •  باپ کی سختی برداشت کرو…. تاکہ باکمال ہو سکو۔
  •  باپ کے سامنے اونچا نہ بولو…. ورنہ اللہ تعالیٰ تم کو نیچاکر دے گا۔
  •  باپ کے سامنے نظر جھکا کے رکھو…. اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا میں بلند کر دے گا
  •  باپ ایک کتاب ہے…. جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں۔
  •  باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے…. جو گھر کی گاڑ ی کو اپنے خون پسینے سے چلاتا ہے۔
  •  باپ ایک مقدس محافظ ہے….جو ساری زندگی خاندان کی حفاظت کرتا ہے۔
  •  باپ کے آنسو تمہارے دکھ دینے سے نہ گریں…. ورنہ خدشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تم کو جنت سے گرا دے گا۔
  •  باپ کی عزت کرنے والے کو ہی کامیابی کی ضمانت دی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*