مكتوبات

 

 

مکرمی ! سلام مسنون

 

آپ کی ادارت اور ipc کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ کویت میں مصباح کے نام سے اردو مجلہ منظرعام پر آرہا ہے جس سے اردو داں حلقے مستفید ہو رہے ہیں ۔ اللہ تعالی مصباح کی جملہ ادارتی ٹیم کو جزائے خیر دے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مصباح کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطافرمائے آمین

 

                                                                             محمد معزالدین اظہر امغرہ KPTC

 

 

محترم جناب ایڈیٹر صاحب            ا لسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ،

 

امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا ، اللہ تعالی آپ تمام لوگوں کو صحت وتندرستی عطاکرے آمین

 

میں ہرماہ کا تازہ شمارہ بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھتا ہوں اور عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اور جہاں تک ہوتا ہے دوسروں تک بھی پہنچاتا ہوں ، چونکہ رسالہ بے حد معلومات افزا ہوتا ہے اس لیے نئے شمارے کاانتظار رہتا ہے کہ کب ہاتھ لگے تاکہ اپنی معلومات میں اضافہ کرسکوں ۔ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔  والسلام

 

فہیم احمد شہاب الدین (فروانیہ ۔ کویت)

 

 

 

محترم جناب منیجر صاحب ماہنامہ مصباح کویت ، حفظہ اللہ

 

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ،

 

امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا

 

معروض یہ ہے کہ جامعة المفلحات الاثریہ شہر حیدرآباد میں طالبات کی ایک علمی و مثالی درسگاہ ہے، یہاں ابتدائیہ سے فضیلت و تدریب تک تعلیم ہوتی ہے طالبات کی تعداد 900 اور اساتذہ کی تعداد 60 ہے ۔

 

آپ کا ایک شمارہ سید عبد اللہ عباس جوائنٹ سکریٹری جامعہ محمدیہ رائیدرگ کے توسط سے موصول ہوا۔ الحمد للہ ماہنامہ مصباح بہت ہی علمی و تربیتی مضامین پر مشتمل ہے ہماری خواہش ہے کہ اسے اساتذہ و طالبات کے استفادہ کے ليے جاری فرمادیں، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے آمین والسلام

 

ابو الکلام عبد اللہ مدنی

 

شیخ الجامعہ /جامعة المفلحات الاثریہ حیدر آباد ہند

 

 

 

محترم پیارے بھائی جناب صفات عالم صاحب السلام علیکم و رحمة اللہ و بر کاتہ

 

مجھے ماہنامہ ” مصباح “ ۳ مہینے سے مل رہا ہے۔ اصلاًاس سے پہلے مجھے اس کا علم نہیں تھا مگر اب جبکہ معلوم ہوگیا ہے، ہم نے پرانے شمارے بھی حاصل کرلی ہے ۔ میں بہت شوق سے مصباح پڑھتا ہوں، اپریل کے شمارے میں جناب چوہدری محمد اعظم صاحب کا مضمون بہت پسند آیا۔ ان شاء اللہ یہ مجلہ تبلیغ اسلام کا بہترین ذریعہ بنے گا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو اجرعظیم عطا فرمائے، اور امت مسلمہ کو عمل کی توفیق دے۔ آمین۔

 

آپ کا بھائی

 

رشید اسد خان ( منقف ۔ کویت)

 

خدمت جناب ایڈیٹر صاحب مجلہ ماہنامہ مصباح

 

السلام عکیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

 

ماہ جنوری کا شمارہ پڑھنے کو ملا ، سرورق بڑا جاذب اور دیدہ زیب ہے ، شمارے کا ہر موضوع اپنی تحریری نفاست اور مختصر بیانی کے باوجود اپنے اندر ایک پیغام اوراثر لیے ہوئے ہے ۔ ناچیز نے اپنی پسند کے اظہار کے لیے دلی جذبات کو نوک قلم پر لانا مناسب سمجھا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ءہے کہ وہ آپ کے کارخیر کو قبول فرمائے اور ہمارے لیے راہ ہدایت پر چلنے کی آسانی فرمائے ۔ آمین

 

مجلہ کے تمام احباب کی خدمت میں اس خوبصورت کاوش پر دلی مبارکباد اور سلام پیش ہے ، آئندہ شمارے کا انتظار رہے گا اور اس کے حصول کے لیے کوشاں بھی ۔

 

فقط والسلام طالب دعاء

 

محمد اقبال (احمدی ۔ کویت )

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*