محمد خالد اعظمي 

 

 

حلال غذا کے خلاف مہم

 

پیرس ۔ فرانس میں حجاب کے بعد اب حلال کھانوںکے خلاف بھی مہم شروع ہوگئی ہے ،فرانس کے میئر نے ہوٹلوں میں حلال کھانوں کی فراہمی کو متعصبانہ قرار دیاہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق فرانس کی ایک فاسٹ فوڈکمپنی نے اعلان کیاہے کہ اس کے ہوٹلوں میں صرف حلال گوشت فراہم کیا جائے گا۔کیونکہ ان کے گاہکوں کی بڑی تعداد مسلمان ہے۔

 

41 فیصد افغان فوجی منشیات کے عادی

 

واشنگٹن ۔منشیات کا استعمال افغان سیکوریٹی فورس کا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ بعض علاقوں میں ہر 10 ملازمین میں سے 4 کونشہ کا عادی پایا گیاہے۔امریکی گانگریس کے تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میںیہ بات کہی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقائی ٹریننگ مراکز میں بھرتی کردہ 12 تا41 فیصد پولیس ملازمین منشیات کے عادی پائے گئے ہیں۔

 

فلسطینی رہنماؤں کا اسرائیل کے ساتھ مذاکرات

بیت المقدس ۔ فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیاہے۔ امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات پر اسرائیل پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکاہے۔ دیکھئے نتیجہ کیانکلتاہے

 

شیخ ازہر اللہ کو پیارے ہوگئے

 

(ولادت 28 اکتوبر1928۔ وفات 10مارچ2010م)

 

ریاض ۔ 81سالہ شیخ الازہر شیخ محمد سید الطنطاوی کا 10مارچ کوریاض سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز شاہ فیصل ایوارڈکی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے ، مرحوم کی تدفین مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں عمل میں آئی ، نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

ان کے انتقال پر سربراہان مملکت کے علاوہ رہنماؤں، اسکالروں اوراسلامی اداروں سے وابستگان نے حکومت مصرسے اظہار تعزیت کیاہے

 

مولانا محمد حمیدالدین عاقل کا انتقال

حیدرآباد۔ حیدرآباد دکن کے مایہ ناز سپوت اورملک کے ممتاز عالم دین مولانا محمد حمیدالدین حسامی عاقل نے 82 سال کی عمرمیں اامارچ کو داعی اجل کولبیک کہا انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم جامعہ اسلامیہ دار العلوم حیدرآباد کے بانی ومہتم ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے تاسیسی رکن ، کنوینر اصلاح معاشرہ آندھراپردیش، رکن شوری دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو، صدردینی مدارس بورڈآندھراپردیش کے علاوہ دوسری کئی علمی ، ادبی، سماجی، وملی تنظیموں کے سرگرم رکن وسرپرست تھے۔سب سے اہم بات یہ کہ مرحوم نے ہزاروں غیرمسلوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ مرحوم کے انتقال پر ملک وبیرون ملک رہنے والے شائقین نے تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*