آنکھ کی حفاظت

 آنکھیں قدرت کی بیش بہا نعمت ہیں ، لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاءکی طرح بھر پور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں، بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ ذیل کے سطور میںآنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ورزشوںکا ذکرکیاجارہا ہے، آزما کر دیکھئے، آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریںگی، بلکہ آپ کی آنکھیںاجلی اور روشن ہوجائیںگی۔

 1. کھانا کھاکر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے ۔

2.  شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں، اس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

3.  مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لےے نقصان دہ ہوتا ہے، اس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے۔

4.  آنکھیں جھکائے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں، یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

5.  سرپر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

 6.  دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہوجاتی ہے۔

 7. بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا نظر پر اثر انداز ہوسکتاہے ۔ ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بال دھوئیں

8.  سورج کی طرف براہ راست دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے، البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

9. ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں،اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہا سے

 بھی ختم ہوںگے۔

10. پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتاہے۔

11. ھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں۔ تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھولیں۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

12.  صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتاہے۔

13. خالص شہد آنکھوں میں لگا نے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

 14.  پانی ابال کر ٹھنڈا کرلیں، اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں، روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

 15. نیم گرم دودھ میں روئی بھگوکر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں، پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں، آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آجائے گی۔

16.  آنکھوں کو سکون اور آرام پہنچانے کے لئے سیدھے بیٹھ جائیں، سر کو ہلائے بغیر اوپر کی طرف دیکھیں، اسی طرح انتہائی دائیں اور بائیںطرف۔ اسی طرح پتلیوں کو چاروں جانب گھمائیں، یہ ورزش نہ صرف آنکھوں کے پٹھوں کو آرام دے گی، بلکہ بینائی بھی تیز ہوگی۔ یہ ورزش شروع میں ایک سے دو منٹ کریں، بعد میں دورانیہ بڑھائیں۔

17.  کام کے دوران تھکن محسوس کریں توکچھ دیر کے لئے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ گھپ اندھیرا ہوجائے۔چند لمحوں کے لئے اس گھپ اندھیرے میں غور سے دیکھیں، اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی راحت ملے گی ۔

 

 

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*