عالمی خبریں

محمدخالد اعظمی (کویت )

سعودی عرب کا جرات مندانہ قدم

ریاض ۔ سعودی عرب نے گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر ڈنمارک سے باہمی تعاون کا مجوزہ معاہدہ مسترد کردیا۔ سعودی شوری کونسل کے ۶۵ارکان نے ڈنمارک سے باہمی تعاون کے معاہدے کے خلاف ووٹ ڈالا اور کہا کہ اخبار میں گستاخانہ کارٹون شائع کرکے ڈنمارک نے دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی، اس لئے ڈنمارک سے باہمی تعاون کے مجوزہ معاہدے کی توثیق نہ کی جائے ۔

 قرآن مجید کے نسخہ کی نمائش

ابوظبی ۔ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے فرزند اورنگ زیب کے ہاتھ کی لکھی ہوئی۳00 سال قدیم پرانے قرآن مجید کے نسخہ کو جرمنی میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اورنگ زیب نے ۸۵۶۱سے ۷۰۷۱ءتک حکومت کی تھی ۔اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی مشقت کے ساتھ کتابت کرتے ہوئے کئی قرآن مجیدکے نسخے لکھیں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ہی سے اپنا گزارا کرتے تھے ۔ ان کی کتابت کردہ قرآن مجید کے نسخہ کی امارات کے ایک شہری کی جانب سے جرمن میں نمائش کی جائے گی اور توقع ہے کہ قرآن مجید کے اس نادرنسخہ کوخریدنے کے لیے بولی دی جائے گی۔

آب زمزم پلانٹ کا افتتاح

مکہ مکرمہ ۔ سعودی عرب کے فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں آب زمزم کے ایک نئے پروجیکٹ کا افتتاح کیاہے ۔ زمزم پلانٹ سے یومیہ 50 لاکھ لیڑخالص پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ زمزم کا پانی حضرت ابراہیم ںاور حضرت ہاجرہ کے شیرخوار بیٹے حضرت اسماعیل ں کی پیاس بجھانے کے بہانے اللہ تعالی نے تقریباً ۴ ہزار سال قبل ایک معجزے کی صورت میں مکہ مکرمہ کے بے آب وگیاہ ریگستان میں جاری کیا تھا جو آج تک جاری ہے۔

180 ۔امریکی مشرف بہ اسلام

واشنگٹن ۔ امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ایک عیسائی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی دھمکی کے بعد غیر مسلم شہریوں کے اسلام کی جانب رجحان میںغیر معمولی اضافہ ہواہے۔ اور ۰۸۱ امریکیوںنے اسلام قبول کرلیاہے۔اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مشرف بہ اسلام ہونے والے امریکی مبلغ اسلام بن کر ابھر رہے ہیں۔

اسلام کی شدت کے ساتھ مخالفت کرنے والوں اور اس کے حامیوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات نے امریکیوں کو اسلام اور سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کے مطالعہ کی طرف مائل کیا جو بالآخر ان کے دائرہ اسلام میں داخلہ کا باعث بن گیا۔

غیرشادی شدہ ماوں کا اسکول

کوالالمپور۔ملیشیا کے شہر ملاکا میں غیرمنکوحہ حاملہ لڑکیوں کے لیے قائم کیے جانے والااسکول شروع ہوگیا۔ اس طرح کے اسکول قائم کرنے کا مقصد ایسے بچوں کو تحفظ دینا ہے جنہیں ان کی مائیں پیدائش کے بعد لاوارث چھوڑدیتی ہیں۔ملیشیائی حکام کے مطابق ملک کے جنوب میں قائم کیا جانے والا یہ  ا سکول غیر منکوحہ لڑکیوں کو شادی سے پہلے اولاد پیدا کرنے کی ندامت سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس طرح کے اسکول قائم ہونے سے غیر منکوحہ حاملہ لڑکیاں اپنے خاندان اور ہمسایوں سے اپنی زچگی چھپانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔اس طرح کے اسکول قائم کرکے ملیشیائی حکومت نے مزید زنا کاری کا موقع فراہم کردیاہے ۔

حضرت عمررضي الله عنه  پر ٹی وی سیریز

دبئی ۔ دبئی میں قائم ایم بی سی گروپ نے قطر پبلک میڈیاگروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر د ستخط کئے ہیں، جس کے تحت خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زندگی ، شخصیت ، کردار اورکارناموں کے بارے میں ٹیلی ویژن سیریز تیار کی جائے گی جوآئندہ سال رمضان المبارک کے دوران نشر کی جائے گی۔اس سیریز کو عالم اسلام میں زیادہ بولی جانے والی بڑی زبانوں اردو،فارسی ، وغیرہ زبانوں میں ڈب کیا جائے گااوراسے انگریزی ، فارسی اوردوسری زبانوں میں بھی سب ٹائیٹل کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔ سیریز کو پیش کرنے کا بنیادی مقصد اسلامی تاریخ کے بارے میں غلط فہمیوں کودورکرنا اور اس حوالے سے ارادی یا غیرارادی طور پر پھیلائے گئے تصورات کی تحقیق کرکے تاریخ کی درست تصور پیش کرناہے ۔

 اسکول جانے سے محروم بچے

نیویارک۔ دنیا میں چھ کروڑ 90 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے جنہیں بنیادی تعلیم بھی دے دی گئی تو کوئی سترہ کروڑ دس لاکھ لوگوں کو غریبی کے دائرے سے باہر نکالا جاسکتاہے لیکن غریب ترین ملکوں میں مالی بحران نے بچوں کی تعلیم میں بہتری کے قدم روک رکھے ہیں۔

ایک ارب افراد خوراک سے محروم

نیویارک ۔ سی ایم ڈی ۔ عالمی ادارہ خوراک وزراعت (ورلڈفوڈ پروگرام) کے مطابق دنیا میں تقریباً ایک ارب (925ملین) افراد خوراک سے محروم ہیں۔ادارے کی جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دنیا بھر میں کھانے سے محروم افراد کی تعداد امریکہ ، کنیڈا ، اور یورپی یونین کی ممالک کی مشترکہ آبادی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف بھی کیا گیاہے کہ خوراک سے محروم افراد کی ۵۶ فیصدآبادی دنیا کے صرف سات ممالک یعنی ہندوستان ، چین ، کانگو، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، پاکستان اور ایتھوپیا میں رہائش پذیر ہے ۔آج جب ان ممالک میں اہل ثروت کو دیکھیں تو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ یہ افرادایک ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ایک بڑی تعداد بغیر کھائے پیئے سوجاتی ہے ۔

بانجھ پن کے معالج کو نوبل انعام

اسٹاک ہوم ۔ برطانوی فزیولوجسٹ رابرٹ ایڈورڈس کوجنہوں نے انسانی بانجھ پن کے علاج میں انقلاب لایاتھا میڈیسن یا فزیالوجی کے لئے 2010ءکے نوبل انعام کا مستحق قرار دیا گیاہے۔ ان کی تحقیق کو ساری دنیا میں ۴ملین کے لگ بھگ بچوں کی پیدائش مدد کے لئے استعمال کیا گیاتھا۔ میڈیسن میں روایتی طور پر یہ پہلا نوبل انعام ہے جس کو اب ہر سال پیش کیا جائے گا۔

 9001 تارکین وطن کا قبول اسلام

دبئی۔متحدہ عرب امارات میں محکمہ اسلامی امور واعمال صالحہ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے کم عرصہ میں انیس سوغیرمسلم تارکین وطن دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ان افراد میں سے ۰۰۴ نے رمضان المبارک میں اسلام قبول کیاہے۔مشرف بہ اسلام ہونے والوں کا تعلق دنیا کے 52 ملکوں سے ہے ۔ مشرف بہ اسلام ہونے والوں کا تا ثرہے کہ ا نہوں اسلام کو سوچ سمجھ کر اور مکمل شعور کے ساتھ بطور مذہب قبول کیاہے۔ان پر کسی قسم کا داخلی دبا و نہیں تھا۔

تمباکو نوشی پر مکمل پابندی

فن لینڈ: فن لینڈ تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا جہاں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہوگی۔ ، تمباکو نوشی کے خلاف قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اسمونومنین نے بتایا کہ تمباکو نوشی پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کم عمر افراد سے سگریٹ برآمد ہونے کو جرم قرار دیا گیا ہے اور کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنا اور فراہم کرنا مجرمانہ فعل ہوگا جسکی سزا 6 ماہ قید ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قانون کے تحت انٹرنیٹ پر سگریٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ ایسی جگہوں پر سگریٹ نوشی کی ممانعت ہوگی جہاں پر بچے اور کم عمر افراد موجود ہوں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*