عالمی خبریں

محمدخالد اعظمی

 مسجد حرام کی توسیع کا کام جاری

مدینہ منورہ : مسجد حرام میں شاہ عبداللہ توسیع 2013تک مکمل کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا گیاہے ۔ اس تعمیراتی پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد مسجد حرام میں20 لاکھ افراد بیک وقت نماز ادا کریں گے ۔ آج کل مسجد حرام میں ساڑھے سات لاکھ افراد بیک وقت نماز ادا کررہے ہیں۔ شاہ عبداللہ پروجیکٹ میں یہ بات شامل ہے کہ مسجد الحرام کا نیا حصہ ۵ منزلہ ہوگا جو سارے کا سارا ایئرکنڈیشنڈ ہوگا۔

لورین بوتھ کا قبول اسلام

ایران :”مجھے فخر ہے کہ میں مسلمان ہوں“ یہ صدائے دل نواز لورین بوتھ کی ہے ، جو سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیرکی نسبتی بہن ہیں ۔ لورین بوتھ نے چند دنوں قبل اپنا مذہب ترک کرکے اسلام کو گلے لگا لیا ہے ۔ لورین بوتھ پیدائشی طور پر کیتھولک عیسائی تھیں، وہ انسانی حقوق کی علمبردار اور ممتاز صحافی ہیں،ایران کے انگریزی نیوز چینل اور پریس ٹی وی کے لیے کام کرتی ہیں۔برطانوی معاشرہ اور اعلی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں ”اب میں پانچوں وقت نماز پڑھتی ہوں،اور وقتاً فوقتاً مسجد بھی جاتی ہوں،میں نے اسلام قبول کرنے کے بعد شراب نہیں پی ہے ، اور حرام کھانے سے بھی دور رہتی ہوں، اب میں خنزیر کا گوشت بھی نہیں کھاتی اور ہرروز قرآن پڑھتی ہوں “۔

مکہ مسجد بم دھماکے کا ملزم گرفتار

حیدرآباد :حیدرآبادکے مکہ مسجد میں ہوئے2004کے بم دھماکوں کا ملزم سوامی اسیمانند کو خفیہ ایجنسیوں نے عرصہ دراز کے بعد گرفتار کرلیا ہے ۔ سوامی جی کی گرفتاری بم دھماکوں کی جانچ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس سے پہلے بھی کئی ایک ہندو دہشت گرد مسلمانوں کی عبادتگاہوں پر بم نصب کرنے کے جرم میں پکڑے گئے ہیں،اس قسم کے بم دھماکوں میںاب تک المیہ یہ رہا ہے کہ شک کی سوئی مسلمانوں کی طرف گھماکر سیکڑوں مسلم نوجوانوں کو جیل کی سلاخوں میں بند کردیا گیا ہے ۔

مکمل جسم کے اسکینرسے جلد کا سرطان ہوسکتا ہے : ماہرین کا انتباہ

نیویارک: امریکہ اور یورپ کی جانب سے دہشت گردی کو روکنے کے نام پر ایئرپورٹ پر متعارف کروائے گئے فل باڈی ا سکینرکے اقدام کو مختلف مذاہب کی جانب سے توتنقید کا سامنا تھا ہی ،مگراب خود امریکی سائنس دانوں نے فل باڈی ا سکینروں کو انسانی صحت کے لیے انتہائی غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔ امریکہ کے Medicine of school university hopkins jhon کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فل باڈی ا سکینر سے گزرنے والے انسان جلد کے سرطان کا شکار ہوسکتے ہیں ،کیونکہ ان ا سکینروں سے نکلنے والی شعائیں انتھائی خطرناک ہوتی ہیں جوانسانی جلد کو شدید متاثرکرتی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ کے متعدد ایئرپورٹس پر 2007سے ایسے ا سکینر نصب ہیں جن سے ہرمسافر کو گزرنا ہوتا ہے ۔

تمباکونوش کے خلاف اقدامات پر عالمی برادری کا اتفاق

یوروگوئے: عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے زیرانتظام   یورو گوئے میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اقوام متحدہ کے 172 رکن ممالک نے تمباکو نوشی کے استعمال اور فروخت کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے ۔ عالمی ادارے کے زیراہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے مدعو کئے گئے اعلی وفود نے اپنے اپنے ملکوں میں تمباکو سے متعلقہ اشیاءکی فروخت کی حوصلہ شکنی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ظاہر کیا ۔ دوسری طرف سعودی حکومت نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سگریٹ پینے کی پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی پر 200ریال جرمانے کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک لاکھ فلسطینیوں کے گھروں پر ہتھوڑا چلانے کا صہیونی منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کے اٹارنی جنرل یہود اونسٹائن کے احکامات کے بعد اسرائیلی حکام نے سیکڑوںگھروں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے مقبوضہ بیت المقدس کے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں ، کچھ روز قبل گھروں کی مسماری کے نوٹس وصول کرنے والے القدس کے ہزاروں باشندے خوف وہراس میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کے گھر کسی بھی وقت منہدم کئے جاسکتے ہیں ۔

دوسری جانب امریکی روزنامے کریسچن سائنس مونیٹر نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان کالونی میں صہیونی فوج بچوں کو خصوصی نشانے پر رکھے ہوئے ہے ، اکتوبر کے مہینے میں اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ ماہ ستمبرمیں 40 سے زائد ایسے بچے گرفتار کیے جا چکے ہیں جن کی عمر 13 سال سے زائد نہیں ہے۔

تعلیم کے بہانے مسلم بچوں کو زبردستی عیسائی بنانے کامہم

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے بچوں کو زبردستی عیسائی بنانے کے الزام میں ایک این جی او کے پانچ عہدیداروں کو گرفتار کرکے 28 بچے بازیاب کر لیے۔ جموں پولیس کے مطابق لیہہ کے علاقے میں حالیہ سیلاب کے بعد این جی او یوتھ موومنٹ فار پیس نے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کے بہانے اپنی تحویل میں لے لیا۔ این جی او کی مشتبہ سرگرمیوں اور بچوں کو جبری طور پر عیسائی بنانے کی اطلاعات پر پولیس نے چھاپہ مارا اور28 بچوں کو بازیاب کرکے ملزموں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سیدہ عائشہ رضي الله عنها کی شان میں گستاخی ’حرام‘

 ایران: ایران کے سربراہ اعلیٰ، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای الحسینی نے3 اکتوبر کو ایک فتویٰ صادر کیاہے جس میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور اصحاب رسول کی شان میں گستاخی کو حرام قرار دیا گیا ہے۔اس فتوی کا پس منظر یہ ہے کہ کویت کے ایک سابق فوجی افسریاسرالحبیب نے ، جو خود کو شیعہ مبلغ و عالم باور کراتا ہے اور برطانیہ میں خود جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے، ماہ رمضان سے متعلق ایک مقدس اجتماع میںسیدہ عائشہ ؓکے خلاف انتہائی نازیبا کلمات کہے اور فحش الزامات عائد کئے جن کی بعض ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس نے خوب تشہیر کی تھی۔اس کے نتیجہ میں کویت کی کابینہ نے الحبیب کی شہریت ختم کردی۔ سید علی خامنہ ای نے اپنے مختصر مگر دوٹوک جوا ب میں فرمایاکہ ….رسول اللہ کی ازواج پر تہمت باندھنا ، جو ان کے شرف میں خلل پڑنے کا باعث ہو حرام ہے۔

 يہودیت کا حقےقی چہرہ

 يروشلم :فرانسيسی خبر رساں ايجنسی اےايف پی کے نمائندے نے يروشلم کے مشہور عبرانی اخبار يديعوت اہرونوت(Yediot Aharonot) کے حوالے سے لکھا کہ ايک بڑے يہودی ربّی (مذہبی عالم) ايری شوات نے فتویٰ ديا ہے کہ ”يہودی خواتين اسرائيلی اسٹيٹ کی حفاظت کی خاطر دشمنوں کے خلاف جاسوسی کرنے اورا ن سے اہم راز اگلوانے کے لیے اگر ان کے ساتھ شب باشی کرليں تو کوئی حرج اور گناہ نہيں۔ ربّی ايری شوات کے مطابق ”اگرچہ عام عالات ميں شادی کے بغير مردوزن کے جنسی تعلقات عہد نامہ قديم کے مطابق ممنوع ہيں مگر اسرائيل کی خفيہ ايجنسی موساد کے لیے آسانياں پيدا کرنا وقت کی اجتہادی ضرورت ہے“ ۔

 جیل میں قبول اسلام

جدہ ۔ تیس سالوں سے عیسائیت پر عمل پیرا ایک فلپائنی شخص رچرڈ نے جدہ کی ایک جیل میں قبول اسلام کرلیا۔ اب اس کا نیانام رشید ہے۔ رشیدکا کہنا ہے کہ اسلام کی آغوش میں پناہ لینے کے بعد میں اپنے آپ کوبہت ہی بہتر محسوس کررہاہوں، کیونکہ یہ میری زندگی کا ایک اہم فیصلہ تھا۔

جنوری سے اکتوبر2010ءتک چالیس لاکھ افراد نے عمرہ اداکیا

جدہ ۔ مکہ مکرمہ کی تاریخ میںجنوری سے اکتوبر 2010ءتک چالیس لاکھ افرادنے عمرہ اداکیا۔ حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں عازمین کوعمرہ کی ادائیگی کے لیے سہولتیں فراہم کیں اورسب نے بآسانی مذہبی امور ادا کئے۔

دس روزہ اسلامی کانفرنس میں 75 افراد حلقہ بگوشِ اسلام

ممبئی: امن وسلامتی ، اخوت وبھائی چارہ اور رضائے الہی کے لیے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دس روزہ اسلامی کانفرنس(22اکتوبرتایکم نومبر) امام کعبہ شیخ سعود الشریم کی دعا پر اختتام پذیرہوگئی ۔ پورے پروگرام میں کل 75افراد نے اسلام قبول کیا جبکہ پروگرام کے آخری مقرر ڈاکٹر ذاکر نائک کی تقریر کے دوران 25 افراد نے اسلام قبول کیا جن میں 17مرد اور 8 خواتین شامل تھیں۔

اندھیرے میں سونا صحت کے لیے مفید

لندن:ماہرین طب کے مطابق رات کو اندھیرے میں سونا صحت کے لیے بہتر ہے، جو لوگ رات کو کمرے میں ہلکی روشنی میں سونے کے عادی ہیں وہ رات کو بے چینی کے عالم میں نیند پوری کرتے ہیں اور دوسرے دن وہ دن میں بھی روز مرہ کے کام کاج پوری تندھی سے سرانجام نہیں دے سکتے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*