عالمی خبریں

 محمدخالد اعظمی (کویت)

  سعودی عرب کے رول پر کانفرنس

مدینہ منورہ : اسلام کی ترویج واشاعت کے لیے مملکت سعودی عرب کی خدمات اورکوششوں کو پہلی بین الاقوامی تین روزہ کانفرنس میں اجاگرکیاگیا۔ کانفرنس میں کنگ عبد العزیز فا نڈیشن فارریسرچ اینڈآرکائیوزکے اشتراک سے مدینہ اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا جس میں35ممالک کے 100سے زیادہ محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خادم الحرمین الشریفین کے لیے مملکت کی خدمات ، تبلیغ اسلام میں محصلہ کامیابیاں ، مساجد اورتعلیمی مراکز کی تعمیر کے علاوہ مسلم دنیا میں معاشی ترقی کے لیے تعاون اورآفات سماوی سے متاثرہ افرادکے لیے راحت کاریوں پر روشنی ڈالی گئی۔

پاکستان میں تعلیم سے محروم معذور بچے

اسلام آباد: مملکت خداداد پاکستان میں ساٹھ لاکھ بچے ایسے ہیں جو تعلیم سے صرف اس لیے محروم ہیں کہ انہیں معمولی یادرمیانے درجے کی معذوری کاسامناہے جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں ان کاداخلہ دشوار ہے جب کہ خصوصی تعلیمی مراکز کے پاس اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو سنبھالنے کی استطاعت نہیں۔وزارت تعلیم کے جائزے کے مطابق ان بچوں کو سننے ، دیکھنے اور چلنے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

 بنگلادیش میں مدارس کا نصاب تبدیل

کراچی: وکی لیکس نے انکشاف کیاہے کہ بریطانیا اور امریکاانسداددہشت گردی کی مشترکہ کوششوں کے تحت بنگلادیش میں دینی مدارس کا نصاب تبدیل کرانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

 بیرونی امداد پر منحصر،غزہ کے عوام

غزہ : غزہ پٹی کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ڈائرکٹر جون گینگ نے اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے باعث شہریوں کی ناگفتہ بہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ناکہ بندی کے باعث فلسطینیوں کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے،عالمی برادری محاصرہ میں گھرے ان شہریوں کی مدد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے یہ بات دورہ غزہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہوئے ۔ روزگارکے مواقع باکل ختم ہوچکے ہیں اور 80فیصد آبادی غیرملکی امدادکے سہارے زندگی بسرکررہی ہے ۔ جون گینگ نے کہاکہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کوفراہم کردہ پانی کا90فیصد مضرصحت ہے اورپانی کوصاف کرنے کے لیے اقوم متحدہ کے واٹرفلٹرپلانٹ ناکافی ثابت ہورہے ہیں اور80ملین مکعب میٹرپانی سمندر میں جارہاہے۔

 اسلامی میڈیا وقت کی اہم ضرورت

جدہ : اسلامی کانفرنس کی 57رکنی تنظیم اوآئی سی کے سکریٹری پروفیسراکمل الدین احسان اوگلو نے ایک مضبوط اسلامی میڈیاکی ضرورت پر زوردیاہے تاکہ اسلام اورمسلمانوں کوبدنام کرنے کی مہم کا م ثرطریقے سے مقابلہ کیاجاسکے۔اوگلونے مسلمانوں اورمسلم ملکوں کے لیے مضبوط اسلامی میڈیا کی ضرورت پر ایک ایسے وقت زوردیاجب وکی لیکس نے اپنے تہلکہ خیز انکشافات کے ذریعے خاص طورپرمسلم ملکوں کونشانہ بنایاہے اورمسلم ممالک کے مابین رنجش وعناد پیدا کرنے کے لیے مخصوص سفارتی انکشافات کئے ہیں۔ نیز حیرت انگیز طور پر اسرائیل کونقصان پہونچانے والے انکشافات سے گریز کیا گیا ۔

بچہ کے پہلے الفاظ”ماما “ اور ”داد ا“

واشنگٹن : دنیا بھر میں ہزاروں زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن لچسپ بات یہ ہے کہ ہرمعاشرے میں بچے کی زبان سے اداہونے والے پہلے با معنی الفاظ عموماً ”ماما“ اور”دادا“ ہوتے ہیں ۔ یہ لفظ سن کریقیناوالدین بہت خوش ہوتے ہیں ۔ کیونکہ دنیا کی اکثر زبانوں میں ماں اور باپ کے لیے استعمال کیے جانے والے الفاظ ،ان دولفظوں کے قریب ترہوتے ہیں۔ مثلاً ممی،ڈیڈی ، اماں ، بابا، پاپا، داداوغیرہ

ماہرین کا کہناہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سادہ ترین الفاظ ہیں ، جسے بچے کے دماغ کا وہ حصہ ، جس کا تعلق زبان سیکھنے سے ہے آسانی سے قبول کرلیتاہے ۔

امریکی صدر کے قاتل کا تابوت نیلام

واشنگٹن : امریکی صدر جان ایف کینڈی کے قاتل کا تابوت ستاسی ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیاہے۔ کینڈی کے مبینہ قاتل Lee Harvey Oswaldکا یہ تابوت لاس اینجلس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیاتھااوراسے ایک نامعلوم فرد نے سب سے زیادہ بولی دےکرخرید لیاہے۔ اس تابوت کو بیس سال قبل Oswald کی لاش کے طبی معائنے کے لیے قبر کھود کرنکال لیا گیا۔ واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر1963ءکوٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں گولی مار کرقتل کردیا گیا تھا جس کے ۲ دن بعد ان کے قاتل Lee Harvey Oswald کو بھی ٹرائل سے قبل ہی گولی ماردی گئی تھی تاہم Lee Harvey Oswald نے آخری وقت تک کینیڈی کوقتل کرنے کا الزام قبول نہیں کیاتھا۔

 انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی

بیجنگ : چین نے ملکی ذرائع ابلاغ میں غیرملکی زبان خصوصاً انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ اس پابندی میں اخبارات ،ویب سائٹس اور اشاعت کے دوسرے ادارے شامل ہیں ۔ چین نے اپنے سرکاری پریس اوراشاعتی ادارہ میں کہا ہے کہ غیرملکی الفاظ کی ملاوٹ چینی زبان کے خالص پن کو آلودہ کرتی ہے ۔ چینی ایک قدیم زبان ہے جس کی ایک طویل اور بھرپور تاریخ ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ چینی الفاظ کا استعمال ایک درست اورمعیاری طریقہ ہے۔ پر۔سرکاری بیان میں مزید کہاگیاہے کہ اگرکہیں غیرملکی زبان کا استعمال کرنابہت ہی ضروری ہوتو چینی زبان میں اس کی وضاحت کی جائے۔

دیوار چین کا پیدل سفرکرنے والا

بیجنگ: ناروے سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شخص نے اپنے بچپن کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے دیوارچین کا پیدل سفرکیا۔ Robert Lokenنے دیوار چین کے سفرکاآغاز گزشتہ سال اپریل میں کیااور601دنوں میں 6ہزار کلومیٹرکا فاصلہ دسمبر میں مکمل کرنے اپنی دیرینہ خواہش کی تکمیل کی ، اورتاریخ کا ایک نیاباب رقم کیاہے۔

امریکہ میں کشتی نوح کا ماڈل

نیویارک: امریکی ریاست کینٹکی میں حضرت نوح ں کی کشتی کا عظیم الشان ماڈل تخلیق کیاجائے گا۔ یہ ماڈل اپنی نوعیت کے ایک منفرد تھیم پارک میں رکھاجائے گاجہاں انسانی تاریخ کے اہم مذہبی واقعات کی ترجمانی کی جائے گی، اس کشتی کے علاوہ اس پارک میں بابل کا مینار اور پہلی صدی عیسوی کے ایک گا ں کے ماڈل سمیت حضرت نوح  کی کشتی پر سوار ہونے والے جانور بھی موجود ہونگے ۔ اس تھیم پارک پر کل ایک سو پچاس ملین ڈالرکی لاگت آئے گی جسے 2014ءمیں عوام کے لیے کھولاجائے گا۔

مکہ مکرمہ میں مونوریل

مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات کی زیارات کوآنے والے حجاج اور زائرین کی سفری سہولیات کی خاطر سعودی حکومت نے مونو ریل کاآغاز کرنے کے سلسلے میں محققین کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو اس کا تحقیقی جائزہ لے رہے ہیں ۔مشاعر ریلوے اور حرمین ریلوے پروجکٹ کے ساتھ اس کو بھی عمل میں لانے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ منی ، مزدلفہ اورعرفات کوجوڑنے والا مشاعر ریلوے پروجیکٹ پر کام تقریباً ہوچکا ہے ۔ سعودی اور جی سی سی کے ارکان حکومتوں کے مسافروں کے لیے پچھلے حج کے موقع پر اس کے ایک حصے کا افتتاح بھی عمل میں آچکا ہے ۔ اسی طرح مکہ مدینہ اور جدہ کو جوڑنے والا حرمین ریلوے پروجیکٹ پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے ۔

 IPC میں ماہ گذشتہ قبول اسلام کی تعداد

 کویت: ماہ دسمبر میںکویت کے معروف دعوتی مرکز IPC میں 272مردوخواتین نے قبول اسلام کی سعادت حاصل کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*