آسان گھریلو نسخے

محمد طفیل طوفی (کویت )

 tufailtufi@hotmail.com

 ذیل کا یہ مضمون محترم ڈاکٹر بلیغ الدین جاوید صاحب کی کتاب ”آسان گھریلو نسخے “ سے ماخوذ ہے ۔ مہنگائی اور مصروفیت کے اس دور میں جبکہ عام لوگ ڈاکٹروں کی فیسیں اور ادویات کے لرزہ خیز بل ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ایسے علاجوں کو عام کرنے کی ضرورت تھی ۔ ڈاکٹر صاحب نے قطرہ قطرہ جمع کرکے آپ کو دریا دیا ہے ،اس سے خوب سیر ہوکر پانی پینا آپ کا کام ہے ،یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کے مطابق اس کتاب کا مطالعہ کرنے والے اپنے معالج خود ہوں گے ۔ کتاب کے کچھ نسخے پیش خدمت ہیں :

درد سر کا علاج

سرمیں زیتون کا تیل ڈال کر مالش کیجئے ۔ پیاز کاٹ لیجئے اور اسے سونگھئے ۔

وہ چائے جس میں زیادہ پتی پڑی ہو لیجئے اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیجئے ۔ اور پھر چاہیں تو چینی یا ذرا سا نمک ملا لیجئے اور پی جائیے ۔ درد سر کو فوری آرام ہوجائے گا ۔

پیاز کاٹ لیجئے ، اسے سل پر پیس لیجئے اور پھر پاؤں کے تلووں پر اس کا لیپ کیجئے دردسر ختم ہوجاے گا ۔ دہکتے ہوئے کوئلے لیجئے اور اس پر ذرا سی شکر ڈال دیجئے اس کے دھوئیں سے سرکا درد ختم ہوجاے گا ۔

 

نظر تیز کرنا :

چار بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھا لیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائے گی ۔

سرسوں کے تیل چند قطرے آنکھوں کے اوپر لگاکر ہرروز رات کو سوتے وقت مالش کیجئے ۔ اس طرح نہ تو نظر کمزور ہوگی اور نہ ہی کبھی آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگی ۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیجئے ،اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی خراب یا کمزور نہیں ہوسکتی ۔ غسل کرنے کے بعد پہلے پاؤں کے انگوٹھوںپر سرسوں کا تیل ملئے کبھی نظر کمزور نہ ہوگی ، چاہے عمر سوسال سے تجاوز کرجائے

 

 یاد داشت تیز کرنا :

چند بادام اور ذرا سی کالی مرچ لیجئے اور اسے پیس کر یکجا کرکے کسی بوتل میں بند کرلیجئے ۔ہر صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ اسے کھائیے ۔ کچھ ہی عرصہ بعد آپ کا حافظہ اتنا تیز ہوجائے گا کہ آپکو بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی ۔

امراض جگر کے لیے

جگر کا کوئی بھی عارضہ ہو تو رات کو ایک مولی لے کر شبنم میں رکھ دیجئے ، اسے صبح اٹھ کر نہار منھ کھائیے ۔ آپ تین ہفتے میں کسی بھی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروالیجئے ،آپ جگر کے مرض سے نجات پاچکے ہوں گے ۔

 گردے اور مثانے کی پتھری دور کرنے کے لیے :

نرم پتے مولی کے جس قدر کھا سکیں کھاتے رہیں ،بیس بائیس دن میں پیشاب کے راستے سے پتھری خارج ہوجائے گی ۔

دمہ کے لیے

وہ دودھ جو بچہ جننے کے بعد گائے پہلی بار دے اسے تازہ حالت میں کہ اس کی حرارت بھی ابھی ختم نہ ہوئی ہو اچھی طرح پیٹ بھر پی لینے سے دمہ ختم ہوجاتا ہے

اگر بلغمی دمہ ہوتو مٹی کے برتن میں ایک پاؤ گندم جلاکر کوئلہ بنالیں ۔ پھر اس میں آدھ پاؤ ہلدی ملالیں جو باریک پسی ہوئی ہو ۔ گندم کو اس کے ہمراہ باریک پیس لیں ۔ دس پندرہ روز چھ گرام روز کھلاتے رہیں شفا حاصل ہوگی ۔

 

سینے کا دباؤ ختم کرنے کے لیے

 گرم دودھ میں زعفران اصل ڈال کر پی لیجئے سینے کا دباؤ ختم ہوجائے گا ۔

قبض کے خاتمہ کے لیے

بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے قبض ختم  ہو جاے گی، سونف اور گل ملا کر کھالیجئے ،پی لیجئے یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا ۔

ذیابیطس کے لیے :

جامن کی خشک گٹھلیاں پیس لیں، سادہ پانی سے ہرروز تین گرام کھاتے رہیں، ذیابیطس کا خاتمہ ہوجاے گا ۔

50 گرام فالسہ کے درخت کی چھال لیں، ایک پاؤ پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں ۔ صبح چھان لیں اور دس گرام مصری ملاکر اسے پئیں، کچھ عرصہ استعمال کریں، ذیابیطس کا خاتمہ ہوجاے گا ۔

 

اندرونی چوٹ کا درد

جسم میں اندرونی چوٹ کا درد ہو تو بیس گرام نمک بیس گرام دار چینی ملاکر اسے کھالیں درد ختم ہوجاے گا ۔

اپنا خون صاف کیجئے

بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں آپ کے خون کی ہر خرابی دور ہوجاے گی ۔ پیاز بچھّو کے ڈنک کا شافی علاج ہے ۔سفید پیاز لیں اور اس کا پانی نکال کر جس مقام پر بچھّو نے کاٹا ہے لیپ کردیں زہر اتر جاے گا اور جلن ختم ہوجاے گی ۔

امراض بادی وریح

وہ لوگ جنہیں ریح وبادی کے امراض ہیں ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ سہانجنے کا اچار زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ یہ اچار کھانے کے ہمراہ کھایا جاسکتا ہے ۔ بادی وریح کے لیے سہانجنے کا اچار دشمن ہے ۔

نوٹ : مندرجہ بالا تمام آسان گھریلونسخے ہیں ،بے ضرر ہیں ،نقصاندہ نہیں ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*