فروری 2011 ء کا شمارہ لیے ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں

متنوع اوررنگا رنگ موضوعات پر مشتمل فروری 2011 ء کا شمارہ لیے ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں ، کویت کے پچاس سالہ قومی دن اور بیس سالہ یوم آزادی کی مناسبت سے تفصیل سے کویت کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، تجلیات کے کالم میں لجنة التعریف بالاسلام کی دعوتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اورسابق امیر کویت الشیخ جابر الصباح رحمہ اللہ کی زندگی کے چند درخشاں پہلوؤ ں کو اجاگر کیا گیاہے ، اس کے علاوہ سابقہ شماروں کے جیسے اس شمارہ میں بھی آپ اپنے ذوق کے تمام موضوعات پائیں گے، یہ رسالہ آپ کا ہے اور آپ کے دینی جذبات کا ترجمان ہے ، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کی خدمت میں بہتر سے بہتر چیز پیش کرسکیں ۔ ہمیں اس سلسلے میں کس حد تک کامیابی مل سکی ہے فیصلہ آپ کے ہاتھوں ہے، یہ شمارہ آپ کو کیسا لگا ہمیں اپنے تاثرات سے مطلع فرمائیں ۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*