رنگ وبو کے دیوانو

  دنیا کی یہ دلفریبیاں ہمیشہ نہیں رہیں گی !

   جوانی کی یہ بہاریں سدا ساتھ نہ دیں گی !

ایک وقت آئے گا کہ جب :

  ٭ اٹھتے ہوے یہ ہاتھ ڈھلک جائیں گے !

  ٭ یہ چمکتی آنکھیں پتھراکر چڑھنے لگیں گی !

اس وقت :

  یہ ڈگریاں و سرٹیفیکیٹس، یہ دوست و احباب کام نہ آئیں گے ۔

  اس وقت کی جیت…. ہمیشہ کی جیت ہوگی۔  اور

  اس وقت کی ہار ….ہمیشہ کی ہار ہوگی

 لہذا

  اس وقت کے آنے سے پہلے سمجھ لو کہ:

 دنیا کی بربادی اور آخرت کی رسوائی سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور یہ ہمارا نہیں بلکہ ہمارے اور تمہارے مالک کا بتایا ہوا طریقہ ہے :

”زمانے کی قسم! در حقیقت انسان سخت خسارے میں ہے ۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے اور ایک دوسرے کو حق کی تلقین و صبر کی نصیحت کرتے رہے ۔ “

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*