اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے زیراہتمام تقریب حفظ قرآن کریم

 

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیراہتمام ابوحلیفہ قطعہ1میں مرکزتحفیظ القرآن الکریم قائم ہے جس میں بچے حفظ اور ناظرہ قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ،اب تک چودہ بچے مرکز سے حفظ مکمل کرچکے ہیں ۔2010 میں چاربچوںنے مرکز سے حفظ قرآن مکمل کیا جن کے اعزاز میں گذشتہ دنوں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ پروگرام کا آغاز حافظ عبدالودود رضا کی تلاوت سے ہوا ، قاری شمس الدین صاحب نے مرکز کی سالانہ رپورٹ پیش کی، ذاکر احمد صاحب نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” حفظ قرآن بلاشبہ بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم محض حفظ کافی نہیں ہے بلکہ قرآن اپنے ماننے والو ں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس پر غوروفکر کیا جائے ،اس کے پیغام کو سمجھاجائے ،اپنی زندگی میں اسے جاری وساری کیا جائے اور اس کی دعوت کو دنیا میں پھیلایاجائے ۔جب قرآن کی روشنی لوگوں تک پہنچے گی تولوگ جہالت کے اندھیروں سے ہدایت کی روشنی میں آئیں گے اور دنیا امن وآشتی کا گہوارہ بنے گی“ ۔ آخر میں انہوں نے بچوں اور والدین کومبارکباد پیش کی جنہوں نے اس پرفتن دور میں اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم کے لیے وقف کیا ہے ۔ پروگرام کے اخیرمیں حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکٹ دئیے گئے۔             (رپورٹ : عبدالرحمن محمدصادق )

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*