IPC كے شب و روز

 عربی تعلیم کورس میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے غیرعرب طلباءکی ہمت افزائی کے لیے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام

’عربی تعلیم کورس ‘ میںامتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباءکی ہمت افزائی کے لیے  مورخہ 4مئی2011بروزبدھ کی شام انٹرنیشنل اسلامک چرٹیبل آرگنائزیشن کی وسیع ہال میں الامانة العامہ للاوقاف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبدالمحسن الخرافی کے زیر صدارت ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مختلف زبانوں کے 43افراد کوانعامات اورسرٹیفکٹس سے نوازا گیا ۔ اس کورس میں 2008سے اب تک کے مردوخواتین شرکاءکی مجموعی تعداد 1593 رہی جن میں 523 غیرمسلم 605مسلم اور 465نومسلم ہیں۔

 پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اس کے بعدجناب محترم عوض الخمیس کو دعوت دی گئی جو IPC کے بانیوں میں سے ایک ہےں، آپ نے IPC میں عربی کورس کے آغاز کی تاریخ بیان کرتے ہوئے فرمایا :سن 1974کی بات ہے ، تین اشخاص نے مسجدملاصالح کے پاس اوقاف کی بلڈنگ میں ایک روم لے کرعربی زبان کی تدریس کا آغاز کیا تھا جسے شروع میں مدارس الجمعة کے نام سے یادکیا جاتا تھا،رفتہ رفتہ شرکاءکی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،اسی کے زیراثر لوگوںنے اسلام قبول کرناشروع کردیا، جب قبولِ اسلام کی شرح بڑھنے لگی تو اولیں ذمہ داران نے کام کو منظم کرنے کا منصوبہ بنایا اسی منصوبہ کی عملی شکل آج لجنة التعریف بالاسلام ہے ۔ ڈاکٹر عبدالمحسن الخرافی جنرل سکریٹری الامانة العامة للاوقاف نے اپنے صدارتی خطاب میں حکومت کویت کی دینی ودنیاوی

ہرمیدان میں منظم اورمنصوبہ بند پیش قدمی کی تعریف کی اور IPC کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ آج کی اس شاندار تقریب میں IPC کی خدمت میں اپنے مخلصانہ اور نیک جذبات پیش کرتا ہوںجو دعوت میں منفی، فرسودہ اور تقلیدی اسلوب اختیار کرنے کی بجائے مثبت ،متوازن اورجدید ٹکنالوجی پرمبنی اسلوب اختیار کرتی ہے جس میں ایک عربی زبان کی تعلیم بھی شامل ہے ۔

پھر آپ نے عربی زبان سیکھنے والے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ عربی زبان کو مشکل نہ سمجھیں یہ بالکل آسان زبان ہے ،اسلام جب دنیا میں پھیلا تو غیرعرب مسلمانوں نے اسلام سیکھنے کے ساتھ عربی زبان کی طرف بھی خاص توجہ دی ،اس میں دسترس حاصل کی اور اس زبان میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ علم نحومیں سیبویہ ،علم حدیث میں امام بخاری ومسلم اور علم طب میں ابن سینا ۔یہ سب غیر عرب ہی تو تھے ۔ پھر یہ قرآن کی زبان ہے جسے سیکھے بغیر قرآن کے معانی ومطالب اور گہرائی تک پہنچنا مشکل ہے ۔

آپ نے اپنے خطاب کے اخیر میں الامانة العامة للاوقاف کے زیراہتمام منعقدہ تیسری پروقار تقریب کی کامیابی پر IPC کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عربی زبان کی تعلیم کے لیے ہم نے نہایت مناسب کمیٹی کا انتخاب کیا ہے اور آئندہ بھی IPC کوہمارابھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*