پتے کی باتیں

٭ تمام کامیابیوں کا راز یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو دوسرے درجہ میں رکھنے پر راضی ہوجائے ۔

٭جتنی ہمت ،اتنا عمل اور جتنا عمل اتنی ہی کامیابی ….یہ مختصر طورپر کامیاب زندگی کا فارمولا ہے ۔

٭ کامیابی پچاس فیصد معلومات سے تعلق رکھتی ہے اوربقیہ پچاس فیصد منصوبہ بندی سے ۔

٭ رات کی تاریکی کو ختم کرنے کی سادہ تدبیر صرف ایک ہے اور وہ ہے ….آنے والی صبح کا انتظار ۔

٭ ہرمسئلہ حل ہوسکتا ہے سوائے اس مسئلہ کے جس کو وقار کا مسئلہ بنایاجائے ۔

٭ اصول پسند انسان ہر انسان کے لیے اچھا انسان ہے اور مفاد پرست انسان صرف اپنے لیے اچھا انسان ۔

٭ ہرنئی صبح یہ پیغام لے کر آتی ہے کہ کام کرنے کا ایک اورقیمتی دن انسان کو دے دیا گیا ۔

٭صبر بامقصد انسان کا کردار ہے ۔بامقصدانسان اس کا تحمل نہیں کرسکتا کہ وہ بے صبر اوربے برداشت ہوجائے ۔

٭ بھولنے والی بات کو بھلا دو تاکہ تم یادرکھنے والی بات کو یادرکھ سکو۔

٭ تاریکی جب اپنی آخری حد پر پہنچتی ہے تو وہ روشنی کی تمہید بن جاتی ہے ۔

 (ماخوذ ماهنامه الرساله – مولانا وحيد الدين خان )

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*