PC کے شب وروز

 IPC کے جنرل ڈائرکٹر کے ساتھ ماہانہ اجتماع

 ۸ستمبرکی صبح حسب سابق دعاة اورذمہ داران دعوت کا ماہانہ اجتماع IPC کے جنرل ڈائرکٹرمحترم جمال ناصر الشطی کی زیرنگرانی  ٹائز سنٹرمیں ہوا،جس میں رمضان میں اسلام کی سعادت حاصل کرنے والوںکی کثرت تعداد کے اسباب پر گفتگو کی گئی ،اورواقعاتی تناظر میں 30ایسے اسباب قلمبند کیے گئے جو رمضان میں غیرمسلموں کوا سلام کے سایہ میں پناہ لینے پر مجبور کرتے ہیں ۔جن میں  (1) مسلمانوں کا رمضان میں دعوت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ۔(2) افطارپارٹیوںمیں غیرمسلموںکی شرکت (3) رمضان کا روح پرور اور ایمانی ماحول (4) کویتی گھروں میں رمضان کی ایمانی فضا (5) مساجد میں قبول اسلام کی سہولت (6) روزانہ قبول اسلام کی خبروں کا پرنٹ میڈیا میں نشر ہونا ۔جیسے اسباب قابل ذکر ہیں۔

  سرہ افطارکیمپ میںIPC کے زیراہتمام تذکیر

 گذشتہ ۸سال سے مسجد عبدالرحمن البحر سرہ کے پاس افطار کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں 800سے زائد روزے دار افطار کے لیے حاضر ہوتے ہیں،  IPC نے پچھلے دوسال سے مذکورہ کیمپ میں افطار سے قبل دروس کا سلسلہ جاری کیا جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے، چنانچہ امسال تین زبانوں (اردو، بنگالی اورتمل ) میں دروس رکھے گئے اور ایک کوئز پروگرام بھی منعقدکیا گیا ۔اس پروگرام کے زیراثر افطار میں عرصہ سے حاضر ہونے والے ایک غیرمسلم کوقبول اسلام کی سعادت نصیب ہوئی۔

 ماہ رمضان میں1063 مردوخواتین  حلقہ بگوش اسلام

 حسب سابق امسا لIPC نے ماہ رمضان میں1100 مردوخواتین کے قبول اسلام کا منصوبہ بنایا تھاجس میں 1063 مردوخواتین نے اسلام کی سعادت حاصل کی ۔ یہ بیان IPC کے جنرل ڈائرکٹر محترم جمال ناصر الشطی نے ایک پریس ریلیز میں دیا ۔

 نومسلم بھائیوں کے لیے عیدالفطر کا تفریحی پروگرام

 نومسلم بھائیوںکو عید کی خوشی میں شریک کرنے اور انہیں اسلامی تہوار کی جامعیت سے آگا ہ کرنے کے لیے عیدالفطر کی مناسبت سے ہندی زبان کے نومسلم بھائیوں کے لیے کبد شاخ میں ایک تفریحی پروگرام منعقد ہوا جس میںجہاںمختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے وہیں مولانا علاءالدین مکی، مولاناصفات عالم تیمی، مولاناکرم اللہ مدنی اور مولانا شاہ نوازمحمدی نے نومسلم بھائیوںکو خطاب کیا ۔انعامات کی تقسیم کے بعد عشائیہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔شرکاءکی مجموعی تعداد 38 تھی۔

 خوش آئند بات یہ کہ شرکاء میں چند غیرمسلم بھی تھے جن میں سے دو پروگرام کے اخیر میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے ۔

 انڈین مسلم ایسوسی ایشن یوتھ وینگ کی 18روزہ مہم

 “آؤ اکٹھے جنت چلیں“

 IMA یوتھ ونگ نے وزارت اوقاف اوراسلامی امورکے تعاون سے مسجد کبیرمیں 18روزہ مہم کے اختتامی پروگرام ”آ ؤ اکٹھے جنت چلیں“ کے موقع پر ایک عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا،جس میں کویت کے مختلف علاقوںسے کثیرتعداد میں اردوجاننے والے افراد شریک ہوئے۔آئی ایم اے کے صدرجناب محمد اسلم صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات میں مہم کی کامیابی پرمسرت اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔مہم کے دوران نوجوانوں نے مختلف علاقوں میں 7ہزار کتابیں ، 6ہزار سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز ، ہزاروں پوسٹرز ، دعا ؤں پر مشتمل اسٹیکرس تقسیم کئے ، خطباءنے 22مساجد میں جمعہ کے خطبے بھی ”آ ؤ اکٹھے جنت چلیں “کے موضوع پر دیئے ۔ وزارت اوقاف کی دعوت پر ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان امیرجماعت اسلامی صوبہ اتراپردیش جناب مولاناولی اللہ سعیدی فلاحی نے اپنی تقریرمیں کہا کہ تمام افراد کا تعلق ایک کلمہ کی بنیاد پر ہو، آپس میں بھائی بھائی بن کررہیں، فرق اور اونچ نیچ کا معیار تقوی ہو۔ کیونکہ اللہ تبارک وتعالی کے نزدیک معزز ومقرب ہونے کا معیار صرف اورصرف تقوی ہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری تمام جدوجہد اور سعی وکوشش کامقصد آخرت کی کامیابی اور جنت کا حصول ہو۔

 پروگرام کے اخیرمیں یوتھ ونگ کے صدر فہیم الدین شریف نے اپنے ان تمام کارکنان کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مہم کوکامیاب بنانے میں دن رات ایک کردیاتھا اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ ہم اپنی اولاد کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں کریں ۔ساتھ ہی یہ عزم بھی کریں کہ ہم اکٹھے جنت چلیں گے۔ پروگرام کاآغازمولانا عمران ندوی کی تلاوت قرآن سے ہوا ، نظامت کے فرائض براد ر محمد سلمان رحیمی نے انجام دیا، اور مولانا محمد طاہر مدنی کی دعا پر پروگرام کااختتام ہوا۔

                مولاناعبدالقادرشانداعمری وزارة الاوقاف کے مہمان

 ہرسال ماہ رمضان میں وزارة الاوقاف مختلف ممالک کے دعاة اورعلمائے کرام کوبحیثیت مہمان مدعوکرتی ہے،سابقہ روایات کے مطابق امسال کڑپہ اسلامک ویلفیرسوسائٹی نے وزارة الاوقاف کے تعاون سے IPCکے سابق داعی اور تلگواوراردوزبان کے کہنہ مشق خطیب مولاناعبدالقادرشانداعمری کومدعوکیاتھا۔ اس مناسبت سے آپ نے مختلف مسلم کمیونٹیز کے پروگراموں میں شرکت کی اور لکچرزدئیے ۔ آپ نے تلگوزبان میںIPCکے نومسلم بھائیوںکو بھی خطاب فرمایا،نیز کڑپہ اسلامک ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ مختلف پروگراموں میں تقریریں کیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*