فرسٹ ایڈ یا گھریلو علاج

 ڈاکٹر بلیغ الدین جاوید
زخم درست کرنا : تِل لیں اور اسے شہدمیں پیس کرلیپ سا بنالیں اورپھر اس لیپ کو مرہم کی مانند محفوظ کرلیں جب بھی کہیں زخم ہو وہاں یہ لیپ مرہم کی مانند مل دیں۔ زخم جلد مندمل ہوجائیں گے ۔
آنکھو ںکے درد کا علاج :آنکھوںپر خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے پر رکھ کر باندھ دیں ۔اس دوران آنکھیں بندرکھیں۔کم ازکم پانچ گھنٹے آنکھیں بندہی رہنے دیں۔ آنکھوںکے ہر مرض کی شفا اس میں ہے ۔ آنکھوںمیں درد ہوتو روئی کا پھایا لیں اور اسے گرم دودھ میں ڈبوکرآنکھوں کے پاس ٹکوردیں۔آنکھوں کا درد دورہوجائے گا ۔ آنکھوں میں ذرا سا شہد ڈال لیں اورپھر پندرہ بیس منٹ کے بعد اسے دھولیں ۔ آنکھوںکا درد دورہوجائے گااور بینائی میں اضافہ ہوگا۔
پلکوں کو دراز کرنے کی ترکیب : دودھ لیں اورکسی فلالین کے کپڑے کو اس گرم دودھ میں ڈال کر آنکھوںپر رکھ دیں ۔ جب اس کی گرمائش کم ہوجائے تو اس عمل کو باربار کریں۔ مگر چارپانچ بار سے زیادہ نہیں، اس سے پلکوں کی نشوونما ہوگی اورخوبصورت دکھائی دیں گی ۔
چیچک کے داغ دورکرنا:خالص پستے لیجئے اوراسے پیس کر سفوف سا بنالیجئے اورپھر رات کو سوتے وقت چیچک کے داغوںپر مسلسل ملئے ۔چھ ماہ ایسا کرتے رہیں پہلے داغ مدھم پڑجائیں گے اورپھر آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گے ۔ اس طریقے میں آپ کو انتظار ضرور کرنا پڑے گا ،مگراس انتظار کا نتیجہ خوبصورتی کی شکل میں سامنے آسکے گا۔
جسم میں چبھاہوا کانٹا نکالنے کا طریقہ جب جسم میں کانٹا چبھ جائے اور اس قدر اندر چلاجائے کہ کوشش کے باوجودنہ نکلتا ہوتو گھبرائیے نہیں ۔ ذرا سا گڑلیجئے اورپیاز لے کر اسے کاٹ لیجئے اوران دونوںکو ملاکر اس جگہ پر باندھ دیجئے ۔ کانٹا خودبخود باہر آجائے گا۔
دردشکم کے لیے : ذرا سا گڑ لیجئے اورچند مرچوں کے بیج نکال لیجئے اوراسے یکجا کرکے تین چار بار نگل لیجئے ۔ کچھ ہی دیر میں آپ خودکو مکمل صحتمند پائیں گے ۔ ذرا سا نمک کھائیے اوراوپر سے گرم پانی کا ایک گلاس پی لیجئے ۔ درد شکم کو افاقہ ہوگا ۔
منہ کے چھالے ختم کرنے کے لیے : کافوراورکتھا لیجئے اور اسے پیس کر دن میںتین چاربار ان چھالوںپر ملئے ، افاقہ ہوگا ۔
 ذرا سی مہندی پانی میں بھگودیجئے اوراسے کچھ دیر بعد چھان لیجئے دن میں دوتین بار اس سے غرارے اورکلی کیجئے افاقہ ہوگا۔ سبز دھنیا لیجئے اور اس کا عرق نکال لیجئے ۔دن میںتین چار مرتبہ اسے ان چھالوں پر ملئے آرام ہوگا ۔
انفلوئنزا سے شفا کے لیے : انفلوئنزا سے حفاظت اور شفا کے لیے آپ چائے بناتے وقت اس میں ذرا سا ادرک اوردارچینی ڈال دیں ۔ صبح وشام اسے استعمال کیجئے ، شفا نصیب ہوگی اوراگر انفلوئنزا کی وبا کے دنوںمیں اسے احتیاطی تدبیرکے طورپر استعمال کیاجائے تو انفلوئنزا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔
کان کے درد سے شفا کے لیے: مولی کو باریک باریک ٹکڑوںمیں کاٹ لیجئے اورپھر اسے سرسوںکے تیل میں ڈال کر خوب گرم کرکے رس نکال لیجئے اورپھر اس تیل کو کسی بھی شیشی میںمحفوظ کرلیں ۔ درد کے وقت کان میں چند قطرے ٹپکا لیجئے ،شفا نصیب ہوگی ۔
دانت کے کیڑے ختم کرنے کے لیے :
 چمبیلی کے کچھ پتے لیجئے اورانہیں پانی میں اُبال لیجئے ،ہر صبح نہارمنہ اس پانی سے غرارے کیجئے ۔ دانتوں کے کیڑے ختم ہوجائیں گے ۔
دھوپ کا اثر چہرے سے ختم کرنے کے لیے : چہرہ اگر لویا گرمی سے جھلس گیا ہواوردھوپ میں گھومنے سے رنگ سیاہ ہوگیا ہوتواسے درست کرنا مشکل نہیں ہے ۔چہرہ گرم پانی سے ہرروز دھو لیاکیجئے اورپھر اس پر ٹماٹر کا رس ملئے ۔ چہرہ پھول سا نکھر آئے گا۔
چمڑے سے پاوں پر آبلہ پڑجائے تو اسے دور کرلیجئے : نیاجوتا اکثر پاو¿ںمیں آبلہ ڈال دیتا ہے اوریہ آبلہ بے حد تکلیف دہ ہوتا ہے ،ہرگز مت گھبرائیں ۔ رات کو سوتے وقت اس آبلے پر انڈے کی سفیدی لگادیجئے درداورآبلے کو آرام مل جائے گا ۔
سراورکپڑوں میں جوئیں مارنے کا طریقہ: سرکو نہ دھونے اور کپڑے میلے رکھنے سے پسینے اور غلاظت کے باعث ان میں جوئیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ آپ ان سے بآسانی نجات پاسکتے ہیں۔ آپ کافورکے عرق کو تیل میں مل کرکے بالوںوغیرہ میں لگالیں‘ جوئیں فوراً مرجائیں گی ۔
زہریلے جانورکے کاٹے سے شفایابی کے لیے : مولیوںکو کاٹ کران کا عرق کپڑے سے چھان کرنکال لیجئے اوردوتین بارروئی سے کاٹی ہوئی جگہ پر لگا دیجئے ۔ ہرقسم کی تکلیف اورجلن ختم ہوجائے گی اورجس قدر مولی کا یہ عرق پرانا ہوگا اسی قدر تیربہدف ہوگا ۔
بچھو،بھڑیاشہد کی مکھی وغیرہ زہریلے کیڑے نے اگر کاٹ لیا ہو تو پیاز کا عرق نکال لیجئے اوراسے اس کاٹی ہوئی جگہ پر لگادیجئے اور کچھ پیاز کھالیجئے شفا ہوجائے گی ۔
بالوں کی خشکی دورکرنے کا طریقہ : ناریل کے روغن میں لیموں کا ذرا سا عرق ملالیجئے اور اسے سر پرمالش کیجئے ۔ چند روز ایسا ہی کیجئے سر کی خشکی ختم ہوجائے گی ۔
نیندلانے اور دماغ وآنکھوںکے سکون کے لیے: اپنے پاو¿ں کے تلوو¿ںپر خالص سرسوں کا تیل رات کو سوتے وقت ملئے اورچارپانچ منٹ ہرروز سونے سے قبل ایسا کیجئے ،اس سے دماغ کو تراوٹ اور سکون ملے گا ،نظر بڑھے گی اور سکون سے نیند آئے گی ۔ یادداشت تیز کرنے کے لیے اس سے بہتر چٹکلہ اور کوئی نہیں۔
ہچکی کے لیے: ہچکی آرہی ہوتو اس کا سب سے مجرب علاج یہ ہے کہ پانی میں شکر ڈال کر اس کا شربت بنالیں اورپھر اسے پی لیں ہچکی ختم ہوجائے گی ۔ ہچکی مسلسل آرہی ہو اور بندنہ ہوتی ہوتوآپ نرم گنے کی گنڈیریاں بنالیجئے اورانہیں مسلسل چوسئے ،ہچکی بند ہوجائے گی ۔ ذرا سی چینی کھالینے سے بھی ہچکی بند ہوجاتی ہے ۔
آواز بیٹھ جائے تواسے دورکرنے کے لیے
آدھا کلوپانی میں ایک تولہ سونف ڈال کر اسے پکا لیجئے چوتھا حصہ رہ جانے پر اسے اتارلیجئے اورچھان کر اس میں طبیعت کی خواہش کے مطابق چینی ملالیجئے اوراسے استعمال کیجئے ۔ دوتین بار پینے سے شفا حاصل ہوگی ۔ سونف ذرا ذرا سی منہ میں ڈال کر دن میں کئی بار چباتے اور اس کا رس پیتے رہنے سے گلا صاف ہوجائے گا ۔
چہرے کی چھائیاں دور کرنے کے لیے : سفید تل لیجئے اور اسے بھینس کے دودھ میں ڈال کر رگڑ لیں اور رات کوسوتے وقت چہرے پر مل لیں ۔ صبح اٹھ کر اسے صابن سے صاف کرلیں ۔ چھائیاں دور ہوجائیں گی اورچہرہ کھِل جائے گا ۔

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*